SNGP کی Share Price میں اضافہ ، موسم سرما کے آغاز پر ملک گیر طلب 25 فیصد بڑھ گئی.

Exploration of new Gas Reservoirs in Province Sindh also raised Stock Value

SNGP کی Share Price میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ موسم سرما کے آغاز پر پاکستان میں Natural Gas کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ جس سے انکی Stock Value بھی بڑھ جاتی ہے۔

Natural Gas کی طلب کے علاوہ Pakistan کے مختلف حصوں بالخصوص Province Sindh سے دریافت ہونیوالے Gas Reservoirs کو  ملکی نظام میں شامل کئے جانے کیلئے Logistic Support  کے کانٹریکٹ Sui Northern اور Sui Southern کو دیئے گئے ہیں۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ SNGP پاکستان میں موجود Oil and Gas Exploration Companies میں سے ایک  ہے جس کا قیام پاکستان کے ابتدائی دور میں گیس کی خریداری، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے لئے عمل میں لایا گیا ہے۔ اسکا بنیادی سرمایہ 26 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔

Pakistan Stock Exchange میں اس کا ادا شدہ سرمایہ  63 کروڑ 42 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے Free Float کیلئے 28 کروڑ 53 لاکھ 97 ہزار شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 45 فیصد بنتا ہے۔ SNGP کا شمار PSX کے انتہائی متحرک اسٹاکس میں ہوتا ہے۔ چاہے Intraday ہو یا پھر Holding, Sui Northern دونوں طرح کی ہی ٹریڈ میں یکساں مقبول ہے۔

گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی کم ترین سطح 34 روپے 51 پیسے سے 64 روپے 75 روپے کے درمیان رہی ہے۔ جبکہ 2018ء میں اس کی فی شیئر قدر 150 روپے سے زائد تھی۔ اسکا طویل المدتی ہدف بھی اسی سطح کا دوبارہ حصول ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

SNGP نے ٹریڈ کا آغاز 43.00 سے کیا۔ اسکی بلند ترین سطح 43.15 اور کم ترین لیول 42.01 رہا ہے۔ جبکہ اسوقت یہ اپنی گذشتہ روز کی اختتامی قیمت سے 1 روپے 53 پیسے کے اضافے سے 42.27 کی سطح پر ٹریڈ کر ریا ہے۔ یہ اپنی 7 اور 21 دن کی Moving Average کے بالکل قریب جبکہ 50, 100 اور 200 دن کی Moving Averages سے اوپر مثبت سمت میں پیشقدمی کر رہا ہے۔  اس میں  ١ کروڑ 68 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

SNGP کی Share Price میں اضافہ ، موسم سرما کے آغاز پر ملک گیر طلب 25 فیصد بڑھ گئی.
SNGP

اسکی قدر کی حدوں کا جائزہ لیں تو اسکا اپر کی 64.78 جبکہ لوئر لاک  55.74 کی سطح پر ہے۔ آج اسکے Market Cap میں 4.80 فیصد فیصد اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں 63.30, 63.60 اور 63.90 ہیں۔ جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 62.80, 62.50 اور 62.20 ہیں۔ اسکا محور 63.15 ہے اس سطح پر SNGP میں Strong Buy کی کال دی گئی ہے۔

اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 55 فیصد Bullish اور 35 فیصد Bearish جبکہ 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح SNGP کا مجموعی Bias بھی Bullish ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 63 سے اوپر اسکی خرید کا موقع ظاہر کر رہے ہیں۔ Intraday میں اسکی فروخت کا ہدف 43.00 سے اوپر جبکہ Holding کے ساتھ 65.00 ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button