US Stocks میں دن کا مثبت اختتام، US CPI Report کے بعد US Bonds Yields میں کمی
Headline Inflation remained below expectations, erased Risk Factor
US CPI Report جاری کر دی گئی. جس کے توقعات سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام تیزی کے ساتھ ہوا . Headline Inflation میں کمی سے FOMC کی ستمبر میٹنگ میں Rates Cut Policy شروع کئے جانے کے امکانات میں اضافہ ہوا .
اگرچہ Core CPI کی سطح میں کوئی تبدیلی نہ ہونے سے قیاس آرائیاں شدت اختیار کر گئیں. جس کا ابتدائی ایڈوانٹیج US Dollar Index نے حاصل کیا. تاہم اتار چڑھاؤ کے بعد اختتامی سیشنز کے دوران Equities میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا . جس سے US Bonds Yields میں گراوٹ نوٹ کی گئی. اور Stock Markets کا منظرنامہ مثبت ہو گیا.
US CPI Report کی تفصیلات ۔
Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگست 2024ء میں Annual Consumer Price Index کی شرح 2.5 فیصد رہی. جبکہ مارکیٹ توقعات 2.6 فیصد کی تھیں ۔ Monthly Headline Inflation کی سطح 0.2 فیصد آئی ہے۔ خیال رہے کہ مارکیٹ توقعات بھی اتنی ہی تھیں . اس رپورٹ میں Core CPI کی سالانہ ریڈنگ 3.2 فیصد رہی۔ جبکہ معاشی ماہرین اتنی ہی پیشگوئی کر رہے تھے.
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ Food Items اور Energy Resources کی قیمتوں میں اضافے سے امریکہ میں Recession کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا.
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کمزور CPI کے اعداد و شمار Federal Reserve کی سود کی شرح اور مالیاتی پالیسی کے فیصلوں پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ مارکیٹ کا ردعمل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ US Stocks اقتصادی اشارے اور مرکزی بینک کے اعلانات کے لیے کتنے حساس ہیں
US Stocks کی صورتحال.
طویل عرصے کے بعد Headline Inflation میں کمی تاہم Core Inflation میں کوئی تبدیلی نہ ہونے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی. تاہم Dow Jones Industrial Average میں اتار چڑھاؤ کے بعد معاشی سرگرمیوں کا اختتام مثبت انداز میں ہوا
انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے 40861 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 39993 سے 40903 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 35 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.
Nasdaq100 میں معاشی سرگرمیاں 408 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 19237 پر بند ہوئیں ۔ اسکی بلند ترین سطح 19266 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 35 کروڑ 9 لاکھ رہا.
Headline Inflation میں کمی سے New York Stock Exchange پر مثبت اثرات مرتب ہوئے. NYSE Composite میں اتار چڑھاؤ کے بعد معاشی سرگرمیوں کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا.
انڈیکس 44 پوائنٹس اضافے سے 18666 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 18513 سے 18876 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 32 کروڑ 24 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔