US Stocks میں مندی، FOMC کا فیصلہ اور عالمی تبدیلیاں.
First Rate Cut soared the Risk Factor in the Global Markets
گزشتہ روز FOMC کی دو روزہ میٹنگ کے اختتام پر Interest Rate میں نصف فیصد کی کٹوتی کا اعلان کیا. جس کے نتیجے میں ابتدائی تیزی کے بعد US Stocks میں دن کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا. اختتامی سیشنز تک رواں سال مزید کسی کٹوتی نہ ہونے کی پیشگوئیوں سے مارکیٹ موڈ تبدیل کر دیا.
پالیسی ساز اراکین نے اس سال کے آخر تک شرح کو 4.25% سے 4.5% تک گرنے کا تخمینہ دیا ہے. جس کا مطلب ہے کہ 2025 سے پہلے مزید ایک نصف فیصد کی کٹوتی متوقع ہے۔ کمیٹی نے اس سال Unemployment Rate کا تخمینہ بھی 4% سے بڑھا کر 4.4% کر دیا ہے۔ اس طرح Federal Funds کی شرح 4.75% سے 5% تک پہنچ گئی ہے۔
FOMC کا فیصلہ اور US Stocks کا ردعمل.
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میٹنگ کے اختتام پر FOMC Monetary policy کا اعلان کر دیا گیا . Committee نے توقعات کے برعکس Terminal Rates میں 50 بنیادی کمی کرتے ہوئے 5 فیصد سالانہ پر لانے کا اعلان کیا.
اعلان کے بعد امریکی مارکیٹس میں ابتدائی طور پر بہتری دیکھنے کو ملی، لیکن یہ بہتری برقرار نہ رہ سکی۔ بدھ کے روز S&P 500 نے 0.29% کی کمی ریکارڈ کیا گئی، جبکہ Dow میں 0.25% اور Nasdaq اختتامی سیشن میں 0.31% گر گیا۔ Euronext میں بھی 0.5% کی کمی آئی. جبکہ برطانیہ کا FTSE 100 انڈیکس 0.68% مندی کا شکار ہوا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ملک کی Headline CPI اگست میں 2.2% پر برقرار رہا، جو جولائی کی سطح کے برابر ہے.
شرح میں کٹوتی کا اثر مختلف اسٹاک سیکٹرز پر مختلف انداز میں پڑا۔ مثال کے طور پر Tech Stocks جو عام طور پر کم شرح سود کے ماحول میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں، ابتدائی طور پر مثبت رہے۔ تاہم بعد میں شدید گراوٹ کے شکار ہوئے، Banking Sector میں کچھ منفی اثرات دیکھے گئے. کیونکہ کم شرح سود کے ساتھ بینکوں کی آمدنی میں کمی کا خدشہ ہوتا ہے.
جیروم پاول کی پریس کانفرنس.
US Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وضاحت کی کہ کمیٹی نے 50 بنیادی پوائنٹ کی کٹوتی کو درست سمجھا۔ انہوں نے اقتصادی صورتحال اور ملازمتوں کے اعداد و شمار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے دو ماہ کے معاشی اعداد و شمار ہیں۔ جن کی روشنی میں Policy Rates میں کمی کا آغاز کرنے کیلئے یہ بہترین وقت ہے.
پاول نے اشارہ دیا کہ Fed اپنی پالیسی کو دوبارہ ترتیب دینے کے عمل میں ہے. اور یہ عمل وقت کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو کسی بھی طرح کی جلد بازی کرنے کی ضرورت نہیں ہے. اور ہم ہر اجلاس میں تازہ ترین معاشی صورتحال کے مطابق اس پر غور کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں دیکھنا ہے کہ معیشت اس تبدیلی پر کس طرح ردعمل دیتی ہے”۔
پاول نے اس بات پر زور دیا کہ وہ Headline Inflation کو 2 فیصد پر لانے کے لیے پُرعزم ہیں. حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "ہم مہنگائی کے بارے میں یہ نہیں کہہ رہے کہ ‘مشن مکمل’ ہو گیا ہے”۔ سربراہ فیڈرل ریزرو نے کہا کہ اگر ہمیں ملازمتوں کے اعداد و شمار جلد ملے ہوتے تو ہم جولائی میں بھی Rates Cut Policy کا آغاز کر سکتے تھے.
US Stocks کی صورتحال.
Dow Jones Industrial Average میں اتار چڑھاؤ کے بعد دن کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا . انڈیکس 103 پوائنٹس کمی سے 41503 پر بند ہوا. اسکی ٹریڈنگ رینج 41449 سے 41981 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 38 کروڑ 36 لاکھ رہی.
Nasdaq100 میں معاشی سرگرمیاں 87 پوائنٹس مندی کے ساتھ 19344 پر بند ہوئیں ۔ اسکی بلند ترین سطح 19643 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 29 کروڑ 62 لاکھ رہا.
New York Stock Exchange پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے. NYSE Composite میں اتار چڑھاؤ کے بعد معاشی سرگرمیوں کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔