US Stocks میں تیزی، Retail Sales اور Middle East Ceasefire کی توقعات.
Equities Recovery rally extended after signs of Inflationary Pressure alleviated
Retail Sales Report اور Middle East Ceasefire کیلئے مذاکرات شروع ہونے پر US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا . US Economy میں Inflationary Pressure میں کمی کے آثار سے سرمایہ کار متحرک ہو گئے. جبکہ Gaza Ceasefire کیلئے Hamas اور Israel کے درمیان بات چیت کا عمل دوبارہ شروع ہونے سے بھی Global Stocks کی طلب میں اضافہ ہوا.
US Retail Sales کی تفصیلات.
US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2024ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت میں گزشتہ ماہ کی نسبت 1 فیصد اضافہ ہوا ۔ جبکہ معاشی ماہرین 0.3 فیصد اضافے کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کا جائزہ لیا جائے تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی Retailing میں 0.3 ، Control Group میں 1.1 جبکہ Gas and Auto Sector میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا. ۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سالانہ ریڈنگ 2.7 فیصد نوٹ کی گئی ۔ بتاتے چلیں کہ جون 2024ء میں Retail Sales کی سالانہ شرح 2.3 رہی تھی۔ مجموعی طور پر یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی۔
رپورٹ سے ملک میں Headline Inflation کم ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے ، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Export Prices میں مسلسل دوسرے ماہ اضافہ ہوا ہے .
رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد US Stocks میں زبردست تیزی دیکھی گئی. بالخصوص Headline Inflation معمول پر آنے سے شرح سود میں کمی کی توقعات بڑھ گئیں ، جس سے سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا.
Middle East Ceasefire کی توقعات.
غزہ میں Ceasefire کے لیے Israel اور Hamas کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ Doha میں جمعرات کو بحال ہو گیا ہے۔ ادھر فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے.
امریکہ نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کیلئے دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران سمجھوتے پر آمادگی ظاہر کریں۔
قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے نشریاتی ادارے CNN سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں کو سمجھوتہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں کچھ لیڈر شپ کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے.
قیام امن کی توقعات سے Geopolitical Risks میں واقع ہوئی. جس سے Global Stocks کی خرید داری میں اضافہ ہوا.
US Stocks کا ردعمل.
Dow Jones Industrial Average میں معاشی سرگرمیاں مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوئیں. انڈیکس 554 پوائنٹس اضافے سے 40563 پر بند ہوا. اسکی ٹریڈنگ رینج 40295 سے 40590 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 44 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا.
دوسری طرف Nasdaq100 میں بھی تین روزہ مندی کے بعد بحالی دیکھی گئی. انڈیکس 467 پوائنٹس کی تیزی سے 19490 کی سطح پر بند ہوا .
اور حماس کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ دوحہ میں آج جمعرات کو بحال ہو گیا ہے۔ ادھر غزہ میں فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔