IMF کے ساتھ ورچوول مذاکرات شروع: PSX میں تیزی۔

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے IMF کے درمیان ورچوول مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔ جس کی وجہ سے PSX میں دوران ٹریڈ تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔مذاکرات میں بحلی کی قیمتوں اور نئے ٹیکسز کے نفاذ پر موجود ڈیڈلاک ختم کرنے کی کوشش کہ جا رہی ہے۔ بات چیت کے دوسرے دور کے آغاز سے ملکی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مثبت اثرات مرتب ہوئے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

آج KSE100 انڈیکس 190 پوائنٹس اضافے سے 41932 کی سطح پر آ گیا۔ ٹریڈنگ رینج 41644 سے 42936 کے درمیان ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 67 پوائنٹس اوپر 15749 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح بھی یہی ہے۔ شیئر مارکیٹ میں 288 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 172 کی اسٹاک ویلیو میں تیزی،103 میں مندی جبکہ 13 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ توانائی کے شعبے میں نئی اصلاحات کے اعلان سے انرجی اسٹاکس میں سرمایہ کاری کا بہترین حجم ریکارڈ کیا جا رہا ہے بالخصوص سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC), سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز (SNGP)، پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ (PPL) اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (OGDC) میں مسلسل تیسرے ہفتے متاثرکن شیئر والیوم نظر آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button