امریکی اسٹاکس میں معاشی سرگرمیوں کا مثبت اختتام
امریکی اسٹاکس میں کاروباری ہفتے کے آخری روز معاشی سرگرمیوں کا اختتام مثبت انداز میں ہوا۔ US Non Farm Payroll Report کے اجراء سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
US Non Farm Payroll Report کا جائزہ
گذشتہ روز U.S Bureau Of Labor Statistics کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق مئی 2023ء میں 3 لاکھ 39 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1 لاکھ 90 ہزار کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اس طرح ڈیٹا بھاری مارجن کے ساتھ توقعات کو مات دے گیا۔ اگر اس کا تقابلہ اپریل کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 2 لاکھ 53 ہزار رہی تھی۔ اس طرح مسلسل چوتھے ماہ Employment Contracts تخمینوں سے زیادہ بہتر رہے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بیروزگاری کی شرح (Unemployment Rate) 3.7 فیصد رہا جبکہ متوقع ریٹ 3.5 فیصد رہا۔ یہ پہلو توقعات سے منفی ہے۔ فی گھنٹہ اجرت (Hourly Earning) میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اتنی ہی پیشگوئی کی جا رہی تھی ۔ اس کی سالانہ شرح 4.3 فیصد پر آ گئی۔ جبکہ 4.4 فیصد کا تخمینہ تھا۔ اس لحاظ سے یہ رپورٹ قدرے منفی رہی۔
پرائیویٹ شعبے میں 2 لاکھ 83 ہزار نئے کانٹریکٹس کا اضافہ ہوا۔ جبکہ 1 لاکھ 83 ہزار کی اطلاعات تھیں۔ دوسری طرف صنعتی شعبے (Manufacturing Sector) میں 2 ہزار کی کمی واقع ہوئی۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ 6 ہزار کے اضافے کی توقع تھی۔ گھریلو ملازمین (House Hold Employees) میں 3 لاکھ 10 ہزار کانٹریکٹس کم ہوئے جبکہ 1 لاکھ 39 ہزار کا تخمینہ جاری کیا گیا تھا۔
اگر اس ڈیٹا کی تفصیلات کا جائزہ لیں تو اگرچہ اس میں نئی ملازمتوں کی تعداد ایک بہت بڑا سرپرائز ہے۔ تاہم دیگر تمام پہلو منفی رہے ہیں جس سے سرمایہ کار مزید بے یقینی کے شکار ہو گئے ہیں
اسٹاکس کا ردعمل
امریکی اسٹاکس میں بھرپور خریداری نظر آئی Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام 701 پوائنٹس کی تیزی سے 33762 پر ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 33187 سے 33805 کے درمیان رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 38 کروڑ 92 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔
دیگر امریکی مارکیٹس کا جائزہ لیں تو ٹیکنالوجی اسٹاکس میں بھی بھرپور خریداری ہوئی۔ Nasdaq Composite میں کاروباری ہفتے کا اختتام 139 پوائنٹس کی گراوٹ سے 13240 پر ہوا۔ اسکی کم ترین سطح 13125 اور بلند ترین 13256 رہی۔ جبکہ آج مارکیٹ میں 94 کروڑ کا ریکارڈ شیئر والیوم رہا۔
S&P500 میں 61 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد معاشی سرگرمیاں 4292 پر اختتام پذیر ہوئیں۔
نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔ NYSE Composite کا ہفتہ وار اختتامیہ 314 پوائنٹس کے اضافے سے 15345 رہا۔ 15031 سے آغاز اور قدرے اتار چڑھاؤ کے بعد یہ اپنی بلند ترین سطح 15365 تک آ گیا۔ اسی طرح Russel2000 میں بھی مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔