آج کے بہترین پاکستانی اسٹاکس

15 ستمبر 2022 ء : آج کا بہترین پاکستانی اسٹاک ( Volume Leader ) 2 کروڑ 74 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی۔آر جی پاکستان ( TRG) رہا۔ جس کی فی شیئر قیمت میں بھی 7 روپے 66 پیسے اضافے کے ساتھ 109 روپے 52 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر 2 کروڑ 16 لاکھ شیئرز کے لین دین کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کمیونیکیشن لیمیٹڈ ( WTL ) اور تیسرے نمبر پر 2 کروڑ 14 لاکھ شیئرز کے لین دین اور 30 پیسے فی شیئر اضافے کے ساتھ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز ( TPLP ) رہا۔ ان کے علاوہ فیصل بینک لیمیٹڈ ( FABL ), کراچی الیکٹرک ( KEL ), ٹیلی کارڈ لیمیٹڈ ( TELE),غنی گیس لیمیٹڈ ( GGL), جی۔تھری ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ ( GTECH ), سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ ( CNERGY ) اور ہیزکول ( HASCOL ) بھی سرمایہ کاری کے بہترین حجم ( Captalization ) کے اعتبار سے نمایاں اسٹاکس رہے۔ اگر سیکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیں تو آج ٹیکنالوجی سیکٹر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہا۔ جبکہ پراپرٹی سیکٹر میں بھی اچھی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button