آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس
14 ستمبر 2022 ء: آج پاکستانی اسٹاکس میں سب سے زیادہ شیئر والیوم ( Share Volume ) اور سرمایہ کاری کا حجم حبکو پاور کمپنی لمیٹڈ ( HUBC ) میں نظر آ رہا ہے۔ اسکی شیئر ویلیو بھی 1 روپے 82 پیسے کے اضافے کے ساتھ 66 روپے 31 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ حبکو کے 72 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہو چکی ہے۔ ہیزکول ( HASCOL ) لیمیٹڈ کی شیئر ویلیو میں 18 پیسے کم ہوئی ہے تاہم شیئر والیوم آج 55 لاکھ شیئرز کا ہے۔ کوٹ ادو پاور سپلائی کمپنی ( KAPCO ) 29 لاکھ شیئرز کا والیوم حاصل کر چکا ہے جبک اسی شیئر ویلیو بھی 60 پیسے اضافے کے ساتھ 32 روپے 60 پیسے فی شیئر پر آ گئی ہے۔ اسکے علاوہ جے۔ایس۔گلوبل بینک لیمیٹڈ ( JSBL ), ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ ( WTL ), ٹی۔آر۔جی لیمیٹڈ ( TRG ), پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ ( PRL ), ٹیلی کارڈ لیمیٹڈ (TELE ) اور ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP ) بھی سرمایہ کاروں کی خرید و فروخت کا مرکز ہیں۔
اگر ہم سیکٹر پرفارمنس کا جائزہ لیں تو پاور سیکٹر آج سرمایہ کاری کے حجم کے لحاظ سے سرفہرست ہے جبکہ پراپرٹی اور ٹیکنالوجی سیکٹرز میں بھی اچھا والیوم نظر آ رہا ہے۔ شیئر کی قدر میں تیزی کے اعتبار سے میٹا ٹیک ہیلتھ لیمیٹڈ سرفہرست ہے جس کی فی شیئر قدر 7 روپے 98 پیسے اضافے کے ساتھ 114 روپے 98 پیسے پر آ گئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔