امریکی اسٹاکس: ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری۔
آج امریکی اسٹاکس بھی ڈالر کی طرح سست روی کے شکار ہیں۔ کسی مثبت معاشی ٹریگرز کے نہ ہونے کی وجہ سے امریکی ڈالر اور اسٹاکس دونوں ہی خاصے پریشر میں ہیں۔ اسکے علاوہ جولائی کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ کا اجراء 10 اگست کو متوقع ہے۔ اس لئے اسوقت تک امیریکن فائنانشل انڈیکیٹرز سست روی کے شکار رہ سکتے ہیں۔ آج نیویارک اسٹاک ایکسچینج 55 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15328 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ رشل 2000 اسوقت 15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1937 جبکہ نیسڈق اسوقت 34 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 13172 کی سطح پر آ گئی ہے۔ اسوقت ایس اینڈ پی 19 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2523 کے لیول پر مثبت زون میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ڈاو جونز انڈسٹریل ایوریج 65 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 32869 کی سطح پر آ گئی ہے۔ امیریکن اسٹاکس تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی مخالف سمت کی بجائے ڈالر انڈیکس کے ساتھ ہی مووو کر رہے ہیں آجایک بار پھر ٹیک اسٹاکس بہئرش مومینٹم اور مندی کے شکار ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔