امریکی مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان

امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ کا مایوس کن ڈیٹا جاری ہونے کے بعد امریکی مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ منفی ٹریگر ملنے کے بعد ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج ( Dow Jones Industrial Average ) 858 پوائنٹس کی گراوٹ کی شکار ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 32 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑ کر 31547 کی سطح پر آ گیا ہے۔ نیسڈق ( Nasdaq ) بھی 12 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 473 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 11793 پر آ گئی ہے۔ جبکہ ایس اینڈ پی (S & P ) بھی 125 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 4 ہزار کی سپورٹ کو توڑ کر 3983 پر آ گئی ہے۔ رشل 2000 ( Russel ) 58 پوائنٹس کی کمی سے 1847 پر منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button