ایشیاء سے یورپ اور آسٹریلیا سے امریکہ تک عالمی مارکیٹس میں مندی کا جائزہ۔

عالمی مارکیٹس ( Global Markets ) میں گزشتہ جمعے کے دن سے مسلسل مندی کا رجحان ہے آج بھی ایشیا، یورپ، آسٹریلیا اور امریکہ یعنی چار براعظموں کی عالمی مارکیٹس گراوٹ کی شکار ہیں۔ ۔ زیادہ تر ایشیائی مارکیٹس ( Asian markets) میں کاروباری سرگرمیوں کا اختتام ہو چکا یے۔ اور آج کا دن ایشیائی مارکیٹس کے لئے انتہائی منفی ریا ہے۔ Nikkei225 میں دن کا اختتام 397 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 26173 کی سطح پر بند ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو (Federal Reserve ) اور اس کے بعد جاپانی مرکزی بینک ( Bank of Japan ) کی فاریکس مارکیٹ میں حکومتی بانڈز کی خریداری کے ذریعے مداخلت اور پھر برطانوی ٹیکس منصوبہ ۔ ان عوامل کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا رجحان Riskassets اور Currencies کی بجائے بانڈز کی طرف بنتا چلا گیا ہے جو کہ تاحال جاری ہے۔ گزشتہ چار کاروباری دنوں کے دوران بانڈز کی حاصلات تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں جبکہ فاریکس اور اسٹاکس کے بارے میں یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ معاشی طور پر لڑکھڑا گئی ہیں۔ ایشیائی مارکیٹس میں Hangsang میں سب سے زیادہ مندی پر اختتام ہوا یے جو کہ 609 پوائنٹس کم ہو گر 17250 پر آ گئی ہے۔ تائیوان کی TSec میں دن کا اختتام 360 پوائنٹس نیچے آ کر 13466 پر ہوا ہے۔ Nifty50 میں ابھی اختتامی سیشن چل رہا ہے۔ اور اب تک مارکیٹ 156 پوائنٹس کی کمی سے 16848 پر آ گئی ہے۔ Shinghaicomposite میں دن کا اختتام 48 پوائنٹس کم ہو کر 3045 پر یوا ہے جبکہ MumbaiSensex میں بھی ابھی ٹریڈنگ ہو رہی ہے۔ آور انڈیکس 581 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 56525 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ستمبر کی ابتداء میں Sensex نے تیسری بار 60 ہزار کی سطح عبور کی تھی تاہم گزشتہ دو ہفتوں کے دوران Equities پر دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ نے 4 ہزار پوانٹس کھوئے ہیں ۔

 دوسری طرف آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی اسٹاک مارکیٹس جو کہ ایشیائی مارکیٹس کے ساتھ ہی منسلک ہیں میں بھی رجحان دیگر عالمی مارکیٹس سے مختلف نہیں تھا نیوزی لینڈ کے NZX50 انڈیکس میں 94 پوائنٹس کی مندی دیکھنے میں آئی جبکہ آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج کے ASX200 میں دن کا اختتام 34 پوائنٹس کی قدرے کم مندی کے ساتھ 6462 پر ہوا ہے۔ یورپی مارکیٹس ( Europeanmarkets ) میں دن کا آغاز مندی کے ساتھ ہوا ہے۔ مارکیٹس کساد بازاری ( Recession ) کے خطرے اور برطانوی نظرثانی شدہ ٹیکس منصوبے کے بعد سرمایہ کاری کے کم حجم کی وجہ سے مسلسل مندی کی شکار ہیں۔ FTSE100  آج 108 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6877 پوائنٹس کی سطح پر آ گئی ہے۔ Dax30 میں بھی یہی صورتحال ہے اور 125 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ انڈیکس 12016 پر منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ SMI میں ملا جلا رجحان ہے۔ اور انڈیکس مثبت اور منفی رجحان کے درمیان اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔CAC40 میں 29 پوائنٹس جبکہ MOEXRUSS میں 29 پوائنٹس کی معمولی تیزی ہے لیکن ان دونوں مارکیٹس میں بھی انڈیکس مثبت اور منفی زون کے درمیان اتار چڑھاؤ کی شکار ہیں۔ FTSEMIB اٹلی کی سیاسی صورتحال کے دباؤ کے دیگر عالمی معاشی عوامل کے ساتھ مل کر مارکیٹ کو منفی زون میں رکھے ہوئے ہے۔ انڈیکس 141 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 20823 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ HEX  اسوقت 80 پوائنٹس کم ہو کر 9862 کی سطح پر آ گئی ہے۔ دوسری طرف Ibex35 بھی 36 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7409 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ 

 امریکی فیوچر مارکیٹس ( U.S Future Markets )  میں بھی منفی رجحان نظر آ رہا ہے ۔ DOW  Future میں کل کے Bloodbath کے بعد آج بھی 49 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ انڈیکس 56 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 29147 پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ Dowjones  گزشتہ دو دن کے دوران 2020 کی کورونا کی عالمی وباء کے لیول تک آ چکی ہے جبکہ Fairvaluefutures میں 16 پوائنٹس کے مثبت رجحان سے انڈیکس 29210 پف آ گیا ہے۔ دیگر امریکی فیوچر مارکیٹس میں بھی ملا جلا رجحان ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button