ایشیائی مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کا منفی اختتام

16 ستمبر 2022: کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی ایشیائی مارکیٹس مندی کے رجحان پر بند ہوئیں۔ جاپان کی Nikkei225 شدید مندی کے بعد 308 پوائنٹس کی گراوٹ سے 27567 کی سطح پر اختتام پزیر ہوئی۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس ( HSI ) میں بھی صورتحال مختلف نہیں رہی اور 168 پوائنٹس کی شدید کمی کے ساتھ 18761 پر بند ہوا۔ ایشیائی مارکیٹس میں سب سے زیادہ گراوٹ انڈیا کی Mumbai Sensex میں ریکارڈ کی گئی جس میں کاروباری دن کا اختتام 1093 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 58840 کی سطح پر ہوا ہے۔ آج سینسیکس نے 59 ہزار کی نفسیاتی سطح ( Support Level ) کو بھی توڑ دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین دن کے دوران سینسیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ انڈیا کی ہی NIFTY50 کا اختتام 346 پوائنٹس کی شدید مندی کے ساتھ 17530 پر ہوا ہے۔
چین کے Shinghai Composite میں 73 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 3126 پر بند ہوا۔ جبکہ تائیوان کے T.Sec50 میں 108 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد دن کے آخر میں انڈیکس 14561 کی سطح پر بند ہوا۔ آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج ( ASX200 ) میں بھی دن کا اختتام 103 پوائنٹس کی مندی سے 6739 کے لیول پر یوا ہے۔ آج ASX200 نے 6800 کی مضبوط سپورٹ توڑ دی ہے جس کی وجہ مجموعی طور پر ایشیائی مارکیٹس کی سست روی یے۔ نیوزی لینڈ کی NZX50 میں بھی ملے جلے رجحان کے بعد اختتام 78 پوائنٹس کی گراوٹ سے 11580 پر ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button