سرمایہ کاری کا حجم: آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس
آج پاکستانی اسٹاکس میں زیادہ تر منفی رجغان کے شکار ہیں۔ تاہم اگر سرمایہ کاری کے حجم اور حصص ( Shares ) کی خرید و فروخت کا جائزہ لیں تو ٹی۔آر۔جی پاکستان ( TRG ) میں سرمایہ کاری کا اچھا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کے اس اسٹاک میں اب تک 44 لاکھ حصص کی خرید و فروخت ہو چکی ہے۔ اس کی قدر 2 روپے اضافے کے ساتھ 116 روپے فی شیئر سے تجاوز کر چکی ہے۔ جبکہ کراچی الیکٹرک (KEL ) میں بھی 39 لاکھ حصص کا کاروبار ہو چکا ہے۔ اسکی فی شیئر قیمت 4 پیسے کے اضافے کے ساتھ 2 روپے 94 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز ( TPLP ) کی قدر اگرچہ 26 پیسے کی کمی کے ساتھ 19 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے تاہم پراپرٹی سیکٹر کا یہ اسٹاک 18 لاکھ سے زائد حصص کا حجم سمیٹ چکا ہے
ان کے علاوہ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ ( CNERGY ) 44 لاکھ اور ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ 40 لاکھ سے زائد حصص کی حجم حاصل کر چکے ہیں۔ حصص کی قدر میں تیزی کے لحاظ سے سیفائر فائبر لیمیٹڈ ( SFL ) سب سے نمایاں ہے جس کی فی شیئر قدر 72 روپے کے اضافے کے ساتھ 1229 روپے ہو گئی ہے۔ سیکٹرز کی کارکردگی ( Sector Performance ) کے لحاظ سے اب تک پراپرٹی سیکٹر اور ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹرز سب سے بہتر نظر آ رہے ہیں۔ دوسری طرف KSE30 میں اب تک 1 کروڑ 79 لاکھ سے زائد حصص کا کاروبار ہو چکا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔