پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے اختتام پر مندی کا رجحان

کراچی( اسٹاک سمری)۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا۔ پچھلے دو ہفتوں سے جاری مثبت ٹرینڈ آج صبح مارکیٹ کے آغاز میں بھی دیکھا گیا۔ تاہم آج مارکیٹ اپنا مومینٹم برقرار نہ رکھ سکی اور دن کے اختتامی سیشن میں منفی رجحان دیکھا گیا۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 251 پوائنٹس کی کمی سے 42243 کی سطح پر آ گیا۔ آج شیئر بازار میں 28 کروڑ 17 لاکھ شیئرز کے سودے طے پائے۔ جن کی مجموعی قیمت 7 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 1 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے ساتھ یونٹی فوڈز رہا جبکہ 1 کروڑ 92 لاکھ شیئرز کے ساتھ کراچی الیکٹرک دوسرے اور 1 کروڑ 83 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ ٹیلی کام لیمیٹڈ تیسرے نمبر پر رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button