پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا انتہائی مثبت اختتام

کراچی( اسٹاکس سمری)۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام انتہائی مثبت سطح پر ہوا ہے۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 764 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ چار ماہ کے بعد 43 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 43621 پر بند ہوا ہے۔ آج شیئر بازار میں 54 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 16 ارب 83 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ تمام اسٹاکس میں بہترین والیوم اور سرمایہ کاری کا حجم دیکھنے میں آیا۔ آج کا والیوم لیڈر 5 کروڑ 86 لاکھ سے زائد شیئرز کا ساتھ کراچی الیکٹرک رہا جبکہ 3 کروڑ 87 لاکھ شیئرز کے ساتھ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ دوسرے اور 3 کروڑ 77 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ ٹیلی کام لیمیٹڈ تیسرے نمبر پر رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button