Dow Jones میں مندی ، Nasdaq میں تیزی ، امریکی اسٹاکس میں دن کا ملا جلا اختتام

رواں ہفتے اہم واقعات کے پیش نظر مارکیٹس کی ڈائریکشن واضح نہیں ہے

Dow Jones میں دن کا اختتام مندی جبکہ Nasdaq میں تیزی کے رجحان پر ہوا ہے۔ رواں ہفتے اہم معاشی واقعات کے پیش نظر مارکیٹس کی سمت واضح نہیں ہے۔

Dow Jones اور Nasdaq, اسٹاک مارکیٹس میں مختلف رجحانات۔

امریکی اسٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کار مختلف طرزعمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ آج Wall Street کے ٹریڈنگ فلور پر ٹیکنالوجی اسٹاکس میں بہترین خریداری ریکارڈ کی گئی جبکہ انرجی اور انڈسٹریل سیکٹر میں فروخت کی لہر جاری رہی۔ اس طرح منقسم رجحانات اختتامی سیشنز تک جاری رہے۔

عالمی استحکام رسد اور چینی معیشت کے بارے میں خدشات

صنعتی اسٹاکس کی قدر میں ہونیوالی کمی کی سب سے بڑی وجہ عالمی سطح پر عدم استحکام رسد اور چینی تفریط زر کے رسک فیکٹرز ہیں. یہ دونوں چینی معیشت کی صورتحال سے جڑے ہوئے ہیں . دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور اور  سب سے زیادہ مصنوعات پیدا کرنے والی طاقت کورونا کے بعد دوبارہ سنبھل نہیں سکی.  چینی کمپنیاں اور پراپرٹی سیکٹر قرض تلے ڈوبے ہوئے ہیں

چینی معیشت عالمی منظرنامے کے برعکس

جہاں دنیا کے دیگر تمام ممالک میں افراط زر مسلسل بڑھ رہی ہے اور گروتھ ریٹ کو نیچے لانے کا سبب بن رہی ہے، وہیں چین میں صورتحال اس کے برعکس ہے. اشیاء کی قیمتیں بڑھنے کی بجے کم ہو رہی ہیں . اس کے اثرات ایشیائی ملک کے تمام ٹریڈ پارٹنرز پر مرتب ہو رہے ہیں . دنیا استحکام رسد کیلئے ہمیشہ چین کی طرف دیکھتی ہے 2008 میں آنے والے Recession میں یہ چین ہے تھا جس نے اضافی سرمایہ کاری کے ذریعے یورو زون کو مشکل دور سے نکالا تھا.

لیکن 15 سالوں کے بعد ایسی ہے صورتحال سے دوچار اس خطے کو وہ سپورٹ نہیں مل رہی جسکا سبب بیجنگ کے اپنے مسائل ہیں ، جو کہ اسے تین برس کے لاک ڈاؤن کے بعد معاشی سست روی کی شکل میں درپیش ہیں .  تاہم آج سے چینی مرکزی بینک نے اوپن مارکیٹ مداخلت کی نئی پالیسی کا آغاز کیا ہے جس کے بعد اس صورتحال کے بتدریج سنبھلنے کے امکانات پیدا ہو رہے ہیں . کم قیمت چینی اشیاء کی عالمی مارکیٹ میں فروخت اسے رسد کے مسائل سے دوچار کر رہی ہے۔

مارکیٹس کی صورتحال

Dow Jones میں معاشی سرگرمیاں 36 پوائنٹس کی کمی سے 34463 پر اختتام پذیر ہوئیں۔ اس کی کم ترین سطح 34248 اور بلند ترین 34570 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں فروخت ہونیوالے شیئرز کی تعداد 41 کروڑ 23 لاکھ رہی۔

Nasdaq کے Tech Stocks میں متاثر کن خریداری ہوئی جس سے Composite Index اختتامی سیشنز کے دوران 206 پوائنٹس اضافے سے 13497 پر آ گیا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 13325 سے 13516 کے درمیان رہی۔ جبکہ مارکیٹ کا شیئر والیوم 83 کروڑ سے زائد رہا۔

Dow Jones میں مندی ، Nasdaq میں تیزی ، امریکی اسٹاکس میں دن کا ملا جلا اختتام

S & P500 میں دن کا اختتام ملے جلے انداز میں 30 پوائنٹس اضافے سے 4399 اور نیو یارک اسٹاک ایکسچینج (NTSE) میں 3 پوائنٹس نیچے 15746 پر ہوا ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button