ڈاؤ جونز فیوچر مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان
ڈاؤ جونز فیوچر مارکیٹ ( Dow Future ) میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ امریکی فیڈرل ریزرو ( Federal Reserve ) کی طرف سے 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافے ( Interest rates Hike ) کو سرمایہ کار معیشت کو لاحق خطرات سے تعبیر کر رہے ہیں۔جبکہ دیگر امریکی فیوچر مارکیٹس میں بھی شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔ S&P Future اور Nasdaq100 میں بھی 2 فیصد کے قریب گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ لیکن Dow Jones گزشتہ دو روز کی شدید مندی کے بعد تین ماہ کے کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ سرمایہ کار Monetary Policy کے سختی سے نفاذ کو کساد بازاری ( Recession ) کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔