برطانوی عدالت کا فیصلہ، SNGP کی اسٹاک ویلیو میں کمی

برطانوی عدالت کے SNGP کے خلاف فیصلے کے بعد کمپنی اسٹاکس میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق London Court of Arbiteration نے پاکستان کی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے خلاف 24 ارب روپے کے ثالثی عدالت فیصلے کو نیشنل پاور پارکس مینیجمنٹ کمپنی (NPPMCL) کے حق میں برقرار رکھا ہے۔ واضح رہے کہ فریقین گذشتہ 4 سال سے برطانوی عدالتوں میں ایک دوسرے کے خلاف مقدمات قائم کئے ہوئے ہیں۔

آیل این جی۔ سپلائی تنازعہ یے کیا ؟

وزارت توانائی کے تحت کام کرنیوالی دونوں کمپنیوں کے درمیان یہ تنازعہ SNGP کی طرف سے نیشنل پاور پارکس مینیجمنٹ کمپنی کو اسکے دو پاور پلانٹس کیلئے معاہدے کے باوجود تاخیر سے LNG Supply کے بارے میں ہے۔ یہ پلانٹس جھنگ اور بلوکی شیخوپورہ میں واقع ہیں۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ سوئی ناردرن حکومت پاکستان کی پیٹرولیئم ڈویژن کے تحت کام کرتی ہے جبکہ نیشنل پاور پارکس مینیجمنٹ کمپنی وزارت توانائی کا ماتحت ادارہ ہے۔ فریق ثانی کا دعوی ہے کہ اسکے 24 سو میگاواٹس بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر SNGP کی طرف سے انتہائی تاخیر سے مائع گیس (LNG) سپلائی کرنے کی وجہ سے پیداواری عمل شروع نہ کیا جا سکا۔ ثالثی عدالت نے فیصلہ نیشنل پاور پارکس مینیجمنٹ کمپنی کے حق میں دیا تھا

معاملہ برطانوی عدالت تک کیسے پہنچا۔

2019ء میں وزارت توانائی کی پیٹرولیئم اور انرجی ڈویژن کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آئیں جس کے بعد نیشنل پاور مینیجمنٹ نے اپنی برطانوی انتظامی کمپنی کے ذریعے ہرجانے کا دعوی ثالثی عدالت میں دائر کر دیا۔ کمپنی کے مطابق اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی عدالتوں میں اس نوعیت کے مقدموں کی کوئی تاریخ موجود نہیں ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی نظام انصاف میں اس طرح کے مقدمے قانونی سازی نہ ہونے کی وجہ سے سالہا سال چلتے رہتے ہیں۔ مقدمے کو قائم ہوئے محض چند ماہ ہی ہوئے تھے کہ ثالثی عدالت نے SNGP کے خلاف فیصلہ دے دیا جس کے بعد کمپنی نے لندن کورٹ آف آربٹریشن میں اپیل دائر کر دی۔ جس نے گذشتہ روز ہوئے جرمانے کی رقم برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اسٹاکس پر اثرات

فیصلے کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن (SNGP) کے اسٹاکس میں گراوٹ اور گذشتہ تین ہفتوں سے جاری Gains میں کمی نظر آئی اسوقت اس کی شیئر ویلیو 3 پیسے کمی سے 41.01 کی سطح پر ہے۔ جبکہ آج اسکا کم ترین لیول 40 روپے 70 پیسے رہا۔ اسکا شیئر والیوم بھی نمایاں کمی سے 17 لاکھ 82 ہزار ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button