WTI Crude Oil میں مندی کی لہر ، Canadian CPI Report کا انتظار اور Middle East کی غیر یقینی صورتحال.

US Holiday on account of Martin Luther King day reasoned low volume and cautious mood

WTI Crude Oil میں مندی کی لہر دیکھی جا رہی ہے . جسکی بنیادی وجوہات Canadian CPI Report کا انتظار اور Middle East کی غیر یقینی صورتحال ہیں. جبکہ United States میں Martin Luther King Day کی تعطیل اور محدود سیشن سے مارکیٹ موڈ انتہائی محتاط ہو گیا ہے جبکہ ٹریڈنگ والیوم کی کمی بھی منفی رجحان کا سبب بنی ہے .

Martin Luther King کی تعطیل اور ٹریڈنگ والیوم کی کمی.

آج United States میں Martin Luther King Day کی عام تعطیل ہے . US Financial Markets بند ہونے کی وجہ سے آج Forex Sessions میں ٹریڈنگ والیوم خاصا کم نظر آ رہا ہے . یہی وجہ ہے کہ Qatar کی جانب سے Supply بند ہونے اور Global Markets میں طلب بڑھنے کے ٹرگر کا ایڈوانٹیج حاصل نہیں کیا جا سکا . اور نہ ہی اختتام ہفتہ کے واقعات سے کوئی سمت متعیین کی جا سکی ہے . 

Canadian CPI Report کے WTI Crude Oil پر ممکنہ اثرات.

Canadian CPI Report کل ریلیز کی جائیگی ، دسمبر 2023 کا یہ ڈیٹا  اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ Headline Inflation میں کمی سے Bank of Canada کی آئندہ پالیسی میں Rates Cut Program طے شدہ شیڈول سے جلدی شروع کیا جا سکتا ہے .

Canada ہمسایہ ملک United States کو Oil سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے . WTI میں اسکا شیئر خود امریکہ سے بھی زیادہ ہے ، یہی وجہ ہے کہ OIL اور Canadian Dollar دونوں کی قدر کا ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست تعلق ہے . کیونکہ Crude کی قدر میں اضافے سے USD کی Canadian Market میں Liquidity زیادہ ہو جاتی ہے . جبکہ قیمتوں میں کمی سے USD to CAD کو مثبت ٹرگر ملتا ہے .

Middle East کی صورتحال اور Qatar کی طرف سے  تیل و گیس سپلائی کی بندش.

ایسے وقت میں جبکہ روس کی طرف سے Natural Gas کی سپلائی میں 40 فیصد کے قریب کمی ہوئی ہے . Europe اور ایشیائی ممالک کی زیادہ تر ضروریات کا دارومدار Qatari LNG پر ہے . Gulf Region کا چھوٹا سا یہ ملک دنیا بھر میں 25 فیصد برآمد کرتا ہے . اس طرح عالمی مارکیٹ میں توانائی کی رسد کا توازن بڑی حد تک اس کے فیصلوں اور سلامتی پر قائم ہوتا ہے .

اگر Qatari LNG طویل عرصے تک بند رہی تو International Energy Agency کے مطابق اس کی قیمتوں میں 400 فیصد تک اضافہ ہونے کا امکان ہے. جس سے ایک نیا Global Financial Crisis جنم لے سکتا ہے . اس فیصلے کے اثرات محض Nat Gas تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ یہ خلیجی ریاست Global Oil Production کا ایک بڑا حصہ بھی مہیا کرتی ہے . جس سے Crude Oil Prices میں بھی اضافے کا امکان ہے .

یہ حملے Iran کے حمایت یافتہ گروہ کی Red Sea میں کارروائیوں کی وجہ سے کیے گئے جن میں انھوں نے مسلسل تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ Hamas کی حمایت کرنے والے حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ Israel سے تعلق رکھنے والی کشتیوں اور Cargo Ships کو اپنے زیر انتظام علاقے سے آپریشنز جاری رکھنے کی اجازت نہیں دینگے. Airstrikes کی اطلاعات سامنے آنے پر عالمی سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کر لیا اور Energy Prices میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے .

WTI Crude Oil کا ردعمل.

European Sessions کے دوران WTI Crude Oil  شدید گراوٹ کا شکار ہوا ہے اور 72 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے.

WTI Crude Oil میں مندی کی لہر ، Canadian CPI Report کا انتظار اور Middle East کی غیر یقینی صورتحال.
WTI Crude Oil

دوسری طرف Brent Oil  کسی حد تک بحالی  کے ساتھ 78 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے

Brent Crude Oil
Brent Crude oil

.

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button