اٹک ریفائنری لیمیٹڈ : تیزی کا رجحان برقرار
گرین بیک پالیسی کے بعد سے ATRL سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
اٹک ریفائنری لیمیٹڈ میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ آج دن کے آغاز پر ہی اس کی اسٹاک ویلیو 8 روپے 54 پیسے اضافے سے 250 کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے 253 روپے پر آ گئی ہے۔
گرین بیک پالیسی کے ریفائنری سیکٹر پر اثرات
گذشتہ ایک ہفتے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے ریفائنری سیکٹر میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ جس کی بنیادی وجہ گرین بیک پالیسی 2023 کا اعلان اور اس میں دوست خلیجی ممالک کی طرف سے نئی ریفائنریز کیلئے کئی منصوبوں کا آغاز ہے۔ اعلان کی جانیوالی پالیسی میں اس شعبے کی ترقی اور عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے اپ گریڈیشن کیلئے بھی فنڈز مختص کئے گئے۔
حالیہ عرصے کے دوران پاکستان نے روس سے کروڈ آئل درآمد کرنا شروع کیا ہے۔ اٹک ریفائنری لیمیٹڈ (ATRL) کا اس میں درآمدی کوٹہ 30 فیصد کے قریب ہے۔ پروسیسنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اس کی مارکیٹ کیپٹیلائزیشن میں 65 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔
اٹک ریفائنری لیمیٹڈ کا تعارف
پاکستان میں صف اول کی اس ریفائنری کا قیام 8 نومبر 1978ء کو بطور پرائیویٹ لیمیٹڈ کمپنی عمل میں لایا گیا۔ تاہم 26 نومبر 1979ء کو اسے پبلک لیمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر کے اسٹاک مارکیٹ میں بھی رجسٹرڈ کر دیا گیا۔
اسکا بنیادی سرمایہ 2 ارب 26 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم پاکستان میں اسکا ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 10 کروڑ 66 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کیلئے 4 کروڑ 26 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا 40 فیصد بنتے ہیں۔ گذشتہ کوارٹر میں اسکا پرافٹ 50 کروڑ روپے سے زائد رہا تھا۔ ATRL انٹراڈے اور ہولڈنگ یعنی دونوں طرح کی ٹریڈ میں یکساں مقبول ہے۔
ٹیکنیکی جائزہ
2 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر اسکی ٹریڈنگ رینج 246.15 سے 255 کے درمیان رہی ہے جبکہ اس کا شیئر والیوم 18 لاکھ 24 ہزار ہے۔ آج کیلئے اسکا اپر کیپ 255 روپے 60 پیسے اور لوئر لاک 245 روپے 11 پیسے ہے۔
اسوقت یہ اپنی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ایک نئی ٹرینڈ لائن بنا رہا ہے جو 13 ماہ کی بلند ترین سطح (275 روہے) کے قریب ہے۔ اٹک ریفائزی کا مجموعی منظرنامہ اور جھکاؤ بلش ہے۔ اس کے سپورٹ لیولز 251.00 ، 250.20 اور 249.60 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 254.40 , 255.10 اور 255.40 ہیں۔
تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے 260 کے چینل کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔ دوسری طرف اگر اسکا طویل المدتی جھکاؤ بلش ہونے کے باعث تینوں سپورٹ لیولز بریک ہونے کی صورت میں بھی اسکی بلش ریلی برقرار رہے گی
آج کی ٹریڈ میں اسکے محور (Pivots) 252.60 اور 253 ہیں۔ جبکہ رواں ہفتے کے پانچ ٹریڈنگ سیشنز کاے دوران اسکی فی شیئر قدر میں 40 روپے کا اضافہ ہوا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔