Bank Alfalah Limited کی Share Price میں کمی، Samba Bank کے Majority Shares خریدنے پر پرافٹ ٹیکنگ

Saudi National Bank confirmed the deal, looking for SBP's approval

Bank Alfalah Limited کی Share Price میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے . جس کی بنیادی وجہ Pakistani Private Sector کے Leading Commercial Bank کی طرف سے SAMBA Bank Limited کے Majority Shares کی خرید داری کا اعلان ہے . دوسری طرف فروخت ہونے والے ادارے کی انتظامی کمپنی Saudi National Bank نے بھی اس Non-Binding Indicative offer کی منظوری دے دی ہے.

Bank Alfalah Limited کی طرف سے SAMBA کی خرید داری.

آج Pakistan Stock Exchange کے ٹریڈنگ سیشن میں سرکلر کے ذریعے دی گئی Company Declaration میں بتایا گیا ہے کہ Bank Alfalah Limited کی طرف سے Saudi Multinational Bank کے 84 فیصد شیئرز کی خرید داری حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور اس حوالے سے فریقین میں معاہدہ طے پا گیا ہے .

Bank Alfalah Limited کی Share Price میں کمی، Samba Bank کے Majority Shares خریدنے پر پرافٹ ٹیکنگ
Bank Alfalah Limiteds Declaration in PSX

اعلان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ Shares Transfer Proposal حتمی منظوری کے لئے State Bank of Pakistan اور Securities and Exchange Commission of Pakistan یعنی SECP کو بھجوا دیا گیا گیا ہے . متوقع طور پر Purchase Deal عید الفطر کے بعد لاگو ہو جائے گی.

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ یہ اعلان ایسے موقعے پر کیا گیا ہے . جبکہ BAFL کے Annual Financial Results کے بعد تمام شیئر ہولڈرز کے لئے 5 فیصد Dividend بھی ٹرانسفر کر دیا گیا ہے .

کمپنی کا تعارف.

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہBAFL پاکستان کے نجی شعبے میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ اسکے چیئرمین United Arab Emirates کے شاہی خاندان کے رکن اور وزیر تعلیم شیخ نہیان بن مبارک النہیان ہیں جنہوں نے جنوبی ایشیائی ملک میں نجی شعبے کی بینکاری کے آغاز کے بعد 1992ء میں Bank Alfalah Limited کے قیام کی منظوری دی۔ جس کا بنیادی سرمایہ 50 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اسے PSX میں بھی Commercial Banking Sector میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔

تاہم گذشتہ 30 سالوں کے دوران اسکا Paidup Capital بھی 1 ارب 77 کروڑ شیئرز سے بڑھ چکا ہے۔ جس میں سے آزادانہ ٹریڈ  کے لئے 62 کروڑ شیئرز دستیاب ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا 35 فیصد بنتا ہے۔ یہ KSE100 اور KSE30 کے علاوہ Future Market میں بھی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسکے اسٹاکس نہ صرف Holding بلکہ Intra Day Trade کیلئے بھی موزوں سمجھے جاتے ہیں۔

 

بینک الفلاح لیمیٹڈ Mutual Fund کی ٹریڈ کیلئے بھی خدمات فراہم کر رہا ہے اور ملک بھر میں اسکی برانچز 8 سو سے تجاوز کر چکی ہیں۔ جبکہ اسکا Representative Office دوبئی میں ہے

مارکیٹ کا ردعمل.

SAMBA Bank Purchase Deal اور Financial Results منظر عام پر آنے کے بعد شیئر ہولڈرز کی طرف سے Long Term Positions کی فروخت ریکارڈ کی گئی . کیونکہ آج BAFL Financial Books Closing کی آخری تاریخ تھی. جس سے اسکی Shares Value ایک روپے 54 پیسے کمی سے 52 روپے 37 پیسے پر آ گئی.

Bank Alfalah Limited
BAFL Shares Price after Samba Bank Deal

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button