اینگرو پولیمراینڈ کیمیکلز ، 50.00 کی نفسیاتی سطح سے اوپر اختتام

اینگرو پولیمراینڈ کیمیکلز آج 50.00 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Resistance) اوپر آ گئی ہے۔ کمپنی کی اسٹاک ویلیو اختتامی سیشن کے دوران 30 پیسے اضافے سے 50 روپے 19 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔ ان دنوں کیمیکلز کی قیمتوں میں اضافے اور بین الاقوامی سطح پر طلب (Demand) میں اضافے کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں مندی کے باوجود اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لیمیٹڈ (EPCL) ان اسٹاکس میں شامل ہے جن کی قدر ملک میں جاری معاشی بحران کے باوجود مستحکم رہی ہے۔

کمپنی کا تعارف

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لیمیٹڈ (EPCL) پاکستان کے بڑے گروپس میں سے ایک اینگرو گروپ کی ذیلی کمپنی ہے۔ جس کا قیام 1997ء کو کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے تحت عمل میں آیا۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ اب اس آرڈیننس کو کمپنیز ایکٹ 2017 سے تبدیل کیا جا چکا ہے۔ اینگرو کارپوریشن ایک بڑے بین الاقوامی گروپ داؤد ہرکولیس کی پاکستانی سبسڈری ہے۔ اینگرو پولیمر ملک میں وینائل کلورائیڈ (PVC)، وینائل کلورائیڈ مونمر (VCM) اور کاسٹک سوڈا سمیت مختلف کیمیکلز کی پیداوار اور ایکسپورٹ میں مصروف عمل ہے۔

اپنے قیام کے وقت اسکا بنیادی سرمایہ 41 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں اسکا ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 90 کروڑ 82 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کیلیے 31 کروڑ 18 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا 35 فیصد بنتے ہیں۔ ان اعداد و شمار سے کمپنی کی اسٹرینتھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 39 روپے 75 پیسے سے 93 روپے 48 پیسے کے درمیان رہی۔ اسے انٹرا ڈے اور ہولڈنگ، دونوں طرح کی ٹریڈ کیلئے موزوں تصور کیا جاتا ہے۔ EPCL کا طویل المدتی ہدف 150 روپے فی شیئر کی قدر کا حصول ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

آج EPCL میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 50 روپے 5 پیسے سے ہوا۔ اسکی کم ترین سطح 50.00 اور بلند ترین 51.30 رہی اسطرح ٹریڈ اسکوپ 1 روپے 39 پیسے کے درمیان ریا۔ اسوقت یہ اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Average سے اوپر لیکن طویل المدتی 200DMA سے نیچے ہے۔ اسکا اپر کیپ 53.63 اور لوئر لاک 46.15 ہے۔ آج کے سیشن میں اسکا شیئر والیوم 9 لاکھ 96 ہزار ہے۔

اینگرو پولیمر دن کے اختتام پر گذشتہ روز کے اختتامیے سے 30 پیسے مستحکم ہو کر 50 روپے 19 پیسے پر بند ہوا۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر Strong Buy کی کال دے رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز انتہائی مثبت معاشی نتائج سے ملنے والے مثبت ٹریگر کے زیر اثر اسے 70 فیصد Bullish جبکہ 10 فیصد بیئرش اور 20 فیصد سائیڈ لائن ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اس کے سپورٹ لیولز 50.10, 49.60 اور 49.10 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 50.40, 50.80 اور 51.10 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button