Fatima Fertilizers کا UNDP کے ساتھ اشتراک اور Financial Results کا اجرا.

Leading Fertilizers Company achieved the Milestone with SDG's fulfillment.

Fatima Fertilizers کے Financial Results جاری کر دیے گئے ہیں. جس کے بعد اسکی Share Price میں تیزی دیکھی جا رہی ہے. اسکے علاوہ Leading Fertilizers Company نے UNDP کے ساتھ اشتراک کر کے Sustainable Development کے لئے اہم سنگ میل عبور کیا ہے.

Fatima Fertilizers کے Financial Results کا اجرا.

Pakistan Stock Exchange کے ٹریڈنگ سیشن میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق Fatima Fertilizers کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور Share Holders کی غیر معمولی میٹنگ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں تیسرے کوارٹر کے Financial Results کی منظوری دی گئی.

Fatima Fertilizers Financial Results 29th October 2024
Fatima Fertilizers Financial Results 29th October 2024

اس رپورٹ میں درج ذیل اہم عوامل شامل ہیں:

1. Revenue میں اضافہ

Fatima Fertilizers کے Revenue میںدوسرے کوارٹر کی نسبت 50 ملین روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے. جس کے بعد یہ 630 ملین پر آ گیا. جس کی ایک بڑی وجہ کمپنی کی بڑھتی ہوئی پیداوار اور  Market Demand ہے۔ Agricultural Sector میں جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال نے کسانوں کے لیے بہتر Fertilizer کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے. جس سے فروخت میں اضافہ ہوا۔

2. Net Profit کی بہتری

کمپنی کی Net Profit میں 30 ملین روپے کا اضافہ ہوا. اس طرح رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 400 ملین کی آمدنی ہوئی. جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 330 ملین تھا. جو اس بات کی نشاندہی کرتا  ہے کہ کمپنی  نے اپنے اخراجات کو مؤثر طریقے سے منظم کیا ہے۔ اس میں پیداوار کے اخراجات کو کم کرنے، بہتر مارکیٹنگ حکمت عملی اور منافع بخش پروڈکٹ لائنز کی ترقی شامل ہے۔

3. Earnings Per Share

EPS میں 23 روپے  فی شیئر کا  اضافہ بھی کمپنی کی معاشی کامیابی کی ایک اور علامت ہے۔ اس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے

UNDP کے ساتھ اشتراک اور Sustainable Development کے حصول کی کوششیں.

فاطمہ فرٹیلائزر  UNDP کے ساتھ باضابطہ شراکت داری کرنے والی پہلی پاکستانی کمپنی بن گئی ہے. جو SDGs کے پائیدار ترقیاتی اہداف کی سمت میں ایک قابل ذکر قدم ہے۔ یہ شراکت داری اس بات کی عکاسی کرتی ہے. کہ فاطمہ فرٹیلائزر نے ان اہداف کے حصول کے لیے کس طرح اپنی محنت اور لگن کو بروئے کار لایا ہے۔

حال ہی میں، Fatima Fertilizers  نے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے. جس میں ان کی کامیابیوں اور عزم کو بیان کیا گیا ہے۔ اس مہم میں یہ بتایا گیا ہے. کہ فاطمہ فرٹیلائزر نے اپنے Operations میں Impact Framework کو کیسے شامل کیا ہے۔ اس کے تحت، انہوں نے Eight Key Areas کی نشاندہی کی ہے. جو کہ اقوام متحدہ کے SDGs سے ہم آہنگ ہیں.

اہم شعبے

یہ آٹھ شعبے پائیداری اور کمیونٹی کی ترقی میں کمپنی کی کاوشوں کو اجاگر کرتے ہیں۔ فاطمہ فرٹیلائزر کے ایک تفصیلی ویڈیو میں ان اہم شعبوں سے متعلق عزم کی وضاحت کی گئی ہے. جن میں Solar Energy کا استعمال بھی شامل ہے۔ یہ اقدام SDG 7 کے تحت فوسل فیول کی کھپت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

مزید برآں، SDG 9 کے مطابق، فاطمہ فرٹیلائزر دیہاتی خواتین اور پسماندہ طبقات کے لیے Digital Technology کا استعمال کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، SDG 12 کے تحت، کسانوں اور مختلف طبقات کو فرٹیلائزر کے ذمہ دارانہ اور ماحول دوست استعمال کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ SDG 8 کے تحت، کمپنی فصل کی پیداوار میں کم از کم 10 فیصد اضافہ لانے کے ساتھ قومی غذائی تحفظ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

دیگر اقدامات

فاطمہ فرٹیلائزر UNDP کے  SDG 15 کے تحت زرخیز زمین کو معیار ی طریقوں سے بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے، اور پاکستان کی پہلی بین الاقوامی مستند شدہ زمین و پانی کی ٹیسٹنگ لیب کا قیام بھی عمل میں لایا ہے۔ SDG 5 کے مطابق، کمپنی دیہی خواتین کو بااختیار بنا رہی ہے اور بعد از فصل کٹائی کے نقصانات میں کمی لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اسی طرح، SDG 9 کے تحت سرسبز ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے ریئل ٹائم موسمی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Fatima Fertilizers کی یہ کوششیں نہ صرف کمپنی کی ترقی کی عکاسی کرتی ہیں. بلکہ پائیدار ترقی کے لیے ایک مثال بھی قائم کرتی ہیں۔ اس شراکت داری اور ان کی کامیابیوں کے ذریعے، فاطمہ فرٹیلائزر نے ایک نئی راہ متعین کی ہے جو دیگر کمپنیوں کے لیے بھی مشعل راہ ثابت ہو سکتی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل.

مثبت خبریں سامنے آنے کے بعد آج کمپنی کی شیئر پرائس میں تیزی دیکھی گئی. جو کہ دن کے اختتام پر 2 روپے 54 پیسے کے اضافے سے 66 روپے فی شیئر پر آ گئی. آج مجموعی طور پر اسکے 36 لاکھ 31 ہزار  شیئرز کا لین دین ہوا.

Fatima Fertilizers as on 29th October 2024
Fatima Fertilizers as on 29th October 2024

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button