HUBCO کے معاشی نتائج جاری.اسٹاک ویلیو رواں سال کی بلند ترین سطح پر آ گئی.

کمپنی نے اس معاشی دورانیے میں گزشتہ سال کے اسی پیریڈ کی نسبت 50 فیصد زیادہ منافع حاصل کیا

HUBCO کے معاشی نتائج جاری کر دیے گئے جس کے بعد اسکی اسٹاک ویلیو رواں سال کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے . . واضح رہے کہ  کمپنی نے  تیسرے  کوارٹر کے دوران ریکارڈ منافع حاصل کیا.

HUBCO کے معاشی نتائج کی تفصیلات.

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے جاری کردہ ڈیکلریشن میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے شیئرز ہولڈرز کا غیر معمولی اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں رواں سال کے تیسرے معاشی نتائج پیش کئے گئے . کمپنی نے اس معاشی دورانیے میں گزشتہ سال کے اسی پیریڈ کی نسبت 50 فیصد زیادہ منافع حاصل کیا .

انتظامیہ کی طرف سے میٹنگ کے شرکا کو کمپنی کے اثاثوں ، آپریشنز اور انتظامی امور کے علاوہ موجودہ معاشی حالات کے دوران درپیش چیلنجز پر بھی بریفنگ دی گئی . میٹنگ میں شریک تمام افراد نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا . اجلاس کے اختتام پر تمام شیئرز ہولڈرز کے لئے 5 فیصد DIVIDEND  کا اعلان بھی کیا گیا .

HUBCO POWER RESULTS

کمپنی کا تعارف

حب پاور کمپنی لیمیٹڈ (HUBC) ان اسٹاکس میں شامل ہے جنہوں نے گذشتہ عرصے کے دوران نہ صرف اپنا Bullish مومینٹم جاری رکھا۔ بلکہ سرمایہ کاری کا بہترین حجم اور متاثر کن شیئرز والیوم بھی حاصل کیا حب پاور کمپنی کو پاکستانی اسٹاکس میں سے طویل المدتی (Long Term Holding Stocks) اور Intra-Day میں ٹریڈ کیلئے موزوں ترین اسٹاک تصور کیا جاتا ہے۔

پاور جنریشن سیکٹر کی کمپنی 1991ء سے اسٹاک ٹریڈ کر رہی ہے۔ اس کا بنیادی سرمایہ 9 کروڑ شیئرز جبکہ موجودہ ادا شدہ سرمایہ (Paidup capital) ا ارب 29 کروڑ شیئرز سے تجاوز کر رہا ہے۔ جن میں سے 97 کروڑ شیئرز کی آزادانہ ٹریڈ ہو رہی ہے۔ اسطرح اسکا Free Float بھی 75 فیصد سے زائد ہے۔ ان اعداد و شمار سے کمپنی کے اسٹاکس کی مضبوط بنیادوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اس کی ٹریڈ 57 روپے سے 98.55 روپے کی بلند ترین سطح تک رہی ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج HUBC کی بلند ترین سطح 98.55 روپے اور کم ترین لیول 98.55 رہا۔. یہ اسکی رواں سال کے دوران بلند ترین سطح ہے .اس سے مارکیٹ کے رجحان کے ساتھ ہی HUBC کی سمت بھی بدلتی ہوئی نظر آئی ہے اور اب تک پاور جنریشن سیکٹر کا یہ اسٹاک اپنی کم ترین سطح  94 روپے 26 پیسے سے مسلسل اوپر کی طرف پیشرفت کر رہا ہے۔ اور 98 روپے کے نفسیاتی مارک تک پہنچ گیا ۔ اس سطح پر اس میں 1 کروڑ  سے زائد شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی ہے۔ جس سے آج حبکو دوبارہ مثبت منظرنامہ اختیار کر گیا.

موونگ ایوریجز سے اوپر

مجموعی طور پر اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias)  مکمل Bullish ہی نظر آیا ۔ آج یہ اپنی 7 دن کی حرکاتی اوسط (7DMA) اور 20DMA سے اوپر ہے ۔ حب پاور اپنی کل کی سطح سے 0.24 فیصد اوپر  کے اضافے کے ساتھ 96 روپے کی سطح پر مسلسل پیشقدمی کر رہا ہے۔

اسکی قدر کی حدوں (Trading Limits) کا جائزہ لیں تو اسکا Upper cap آج 103 روپے 76 پیسے اور Lower Lock نیچے 89 روپے کی سطح پر ہے۔ جبکہ اسکا آج کا والیوم ایک کروڑ 4 لاکھ شیئرز ہے۔ جس سے اسکی بنیادی اسٹرینتھ ظاہر ہو رہی ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 200 روپے ہے۔ جبکہ اسکا Long Term Momentum Bullish ہے۔

HUBCO کے معاشی نتائج جاری کر دیے گئے .اسٹاک ویلیو میں تیزی .

موجودہ سطح پر اسکا محور (Pivot) 66 روپے 75 پیسے اور مزاحمتی حدیں (Resistance Level) 67.75 اور 68.45 جبکہ تیسری حد 69 روپے کے نفسیاتی مارک سے اوپر 69 روپے 15 پیسے پر ہے۔ اگر اسکے نفسیاتی سپورٹ کے لیولز کا جائزہ لیں تو موجودہ سطح سے نیچے اسکی پہلی سپورٹ (S1) 66 روپے 30 یے۔ جبکہ اس سے نیچے 65 روپے 80 پیسے اور 65 روپے 15 پیسے ہیں۔ مجموعی طور پر اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسے 75 فیصد Bullish, جبکہ 10 فیصد Bearish اور 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔

اسکا طویل المیعادی ہدف 110 روپے ہے۔ جبکہ آج یہ موجودہ مومینٹم کے ساتھ 68 روپے کی سطح کو چھو سکتا ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح کے قریب 96 کے لیول پر Strong Buy کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ جبکہ Intra-Day میں اسکی فروخت کا ٹارگٹ اگلے سیشن کے لئے 100.50 ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button