میپل لیف سیمنٹ: چوتھے دن بھی تیزی کی ریلی جاری رکھے ہوئے

آج میپل لیف سیمنٹ چوتھے دن بھی تیزی کی ریلی جاری رکھے ہوئے ہے۔ جس کی بنیادی وجہ ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ جس کے بعد سے مجموعی طور پر اس سیکٹر میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط پوری کرنے کیلئے 170 ارب روپے کے منی بجٹ کی منظوری کے بعد Construction Material کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا۔ جبکہ پراہرٹی سیکٹر میں ترقیاتی پروجیکٹس کی وجہ سے بھی سیمنٹ کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

میپل لیف سیمنٹ فیکٹری (MLCF) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے متحرک اسٹاکس میں شامل ہے۔ اسے انٹرا۔ڈے کے لئے انتہائی موزوں خیال کیا جاتا ہے لیکن موجودہ سطح پر اسکی Holding اگلے دو سے تین ماہ کے دوران 100 فیصد منافع دے سکتی ہے۔ اب تک میپل لیف 1 کروڑ 8 لاکھ سے زائد شیئرز کا والیوم حاصل کر چکا یے۔

گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی کم ترین سطح 20 روپے 4 پیسے اور بلند ترین 39 روپے 2 پیسے رہی ہے۔ میپل لیف سیمنٹ فیکٹری کا قیام 13 اپریل 1960ء میں کمپنیز ایکٹ 1913ء کے تحت عمل میں لایا گیا (جسے بعد میں کمپنیز آرڈیننس 1984ء سے تبدیل کر دیا گیا تھا) میپل لیف دراصل کوہ نور ٹیکسٹائل ملز کی ذیلی کمپنی ہے ۔ یہ گروپ ٹیکسٹائل کمپوزیٹ اور ٹیکسٹائل اسپننگ سیکٹر کے علاوہ سیمنٹ، پاور جنریشن، کیپیٹل انویسٹمنٹ اور ٹیکسٹائل ویونگ سیکٹرز میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گذشتہ 62 سالوں کے دوران گروپ اپنے صنعتی پیداواری بزنس کو کئی سمتوں میں Diversify کر چکا ہے۔

میپل لیف کا بنیادی سرمایہ اسکے قیام کے وقت 2 کروڑ 33 لاکھ روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اسکا ادا شدہ سرمایہ 1 ارب شیئرز سے بھی بڑھ چکا ہے جو کہ پرائیویٹ سیکٹر میں بہت کم کمپنیوں کا پروفائل ہے۔ اس کے آزادانہ ٹریڈنگ کے لئے دستیاب شیئرز کی تعداد 48 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہے۔ جو کہ اسکے مجموعی حجم کا 45 فیصد بنتا ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 75 روپے فی شیئر کی سطح کا حصول ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج میپل لیف سیمنٹ فیکٹری (MLCF) کے اسٹاکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 25.99 کی سطح سے ہوا۔ جبکہ اس کے بعد 24.95 تک نیچے آنے کے بعد Bullish Rally کی صورت میں اپنی آج کی بلند ترین سطح 26.25 تک پہنچ گئی۔ اس طرح یہ اپنی 7 اور 21 روزہ Moving Average سے اوپر آ گئی جبکہ 50DMA سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے۔ MLCF کی 7DMA آج 24.70 ہے جو کہ موجودہ سطح (25.99) پر اسکی تیسری سپورٹ (S4) اور Stop Loss بھی ہے۔

اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 65 سے اوپر آ گیا ہے جو کہ Bullish Sentiment کی علامت ہے۔ آج کی ٹریڈنگ کی حدود کا جائزہ لیں تو 23.18 Lower Lock اور 26.94 اسکا Upper Cap ہے۔ موجودہ سطح پر مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 26 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Resistance) کے بعد 26.20 پہلی مزاحمتی اور ٹیکنیکی حد ہے اس کے بعد 26.70 ہے۔ اور اس سے اوپر 27.05 تیسری مزاحمتی حد ہے۔ اب تک اس میں 1 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ موجودہ سطح سے نیچے اسکے سپورٹ لیولز 25.70, 25.20 اور 24.70 ہیں۔ تیسرے سپورٹ لیول کے Break ہونے اسکا بیئرش پریشر 20.00 کی طرف لے کر جا سکتا ہے۔ دوسری طرف تیسری مزاحمت عبور کرنے ہر 30.00 کے اہم ترین ہدف کا دروازہ کھل جائے گا۔

اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسے 45 فیصد Bullish اور 45 فیصد ہی Bearish جبکہ 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی نیوٹرل ہے۔ لیکن 27.00 کے نفسیاتی مارک کو عبور کرنے پر اسے طویل المدتی اہداف اور کھوئی ہوئی قدر بحال کرنے کے لئے درکار اسٹرینتھ اور Bullish ریلی مل جائے گی۔ جس سے آنیوالے دنوں کے دوران MLCF ہمیں 40 سے 50 کے درمیان ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دے سکتا ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح کو خریداری کے لئے موزوں ترین لیول ظاہر کر رہے ہیں۔ جبکہ انٹرا ڈے میں فروجت کا ہدف 26.50 سے اوپر ہے۔ تاہم 26 دے اوپر اختتامیے کی صورت میں اسکا اگلا ہدف 30.00 ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button