میپل لیف سیمنٹ: سرمایہ کاری کا متاثرکن حجم، اسٹاک ویلیو میں اضافہ
میپل لیف سیمنٹ میں آج سرمایہ کاری کا متاثرکن حجم نظر آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں اور طلب میں ہونیوالا اضافہ ہے۔ محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چار ماہ کے دوران سیمنٹ کی قیمتوں میں 75 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد سے مجموعی طور پر اس سیکٹر میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیمنٹ کی صنعتوں میں استعمال ہونیوالے خام مال کی قیمتیں بین الاقوامی سطح پر بڑھ گئی ہیں۔ جس کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے (USDPKR) کی قدر میں مسلسل گراوٹ سے بھی اسکی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فیکٹریوں کو ریکارڈ منافع حاصل ہوا ہے۔ اسکے علاوہ قطر اور آذربائیجان کے ساتھ ہونیوالے سیمنٹ کی برآمدات (Exports) کے معاہدوں سے بھی اس سیکٹر کی اسٹاک ویلیو تیزی آئی ہے۔
میپل لیف سیمنٹ کا تعارف
میپل لیف سیمنٹ فیکٹری (MLCF) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے متحرک اسٹاکس میں شامل ہے۔ اسے انٹرا۔ڈے کے لئے انتہائی موزوں خیال کیا جاتا ہے لیکن موجودہ سطح پر اسکی Holding اگلے دو سے تین ماہ کے دوران 100 فیصد منافع دے سکتی ہے۔ آج مجموعی طور پر میپل لیف 3 کروڑ 13 لاکھ سے زائد شیئرز کا والیوم حاصل کر چکا یے۔
گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی کم ترین سطح 19 روپے اور بلند ترین 39 روپے 2 پیسے رہی ہے۔ میپل لیف سیمنٹ فیکٹری کا قیام 13 اپریل 1960ء میں کمپنیز ایکٹ 1913ء کے تحت عمل میں لایا گیا (جسے بعد میں کمپنیز آرڈیننس 1984ء سے تبدیل کر دیا گیا تھا)
میپل لیف دراصل کوہ نور ٹیکسٹائل ملز اور گروپ کی ذیلی کمپنی ہے ۔ یہ گروپ ٹیکسٹائل کمپوزیٹ اور ٹیکسٹائل اسپننگ سیکٹر کے علاوہ سیمنٹ، پاور جنریشن، کیپیٹل انویسٹمنٹ اور ٹیکسٹائل ویونگ سیکٹرز میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گذشتہ 63 سالوں کے دوران گروپ اپنے صنعتی پیداواری بزنس کو کئی سمتوں میں Diversify کر چکا ہے اور بہترین گروتھ ریٹ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
میپل لیف کا بنیادی سرمایہ اسکے قیام کے وقت 2 کروڑ 33 لاکھ روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اسکا ادا شدہ سرمایہ 1 ارب شیئرز سے بھی بڑھ چکا ہے جو کہ پرائیویٹ سیکٹر میں بہت کم کمپنیوں کا پروفائل ہے۔ اس کے آزادانہ ٹریڈنگ کے لئے دستیاب شیئرز کی تعداد 48 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہے۔ جو کہ اسکے مجموعی حجم کا 45 فیصد بنتا ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 75 روپے فی شیئر کی سطح کا حصول ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ۔
آج میپل لیف سیمنٹ فیکٹری (MLCF) کے اسٹاکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 26.91 کی سطح سے ہوا۔ یہی اس کی کم ترین سطح تھی۔ جس کے بعد یہ Bullish Rally کی صورت میں اپنی آج کی بلند ترین سطح 27.06 تک پہنچ گیا۔ اس طرح یہ اپنی 7 اور 21 روزہ Moving Average سے اوپر جبکہ 200DMA کے بالکل قریب ٹریڈ کرتا ہوا ریکارڈ کیا گیا۔ MLCF کی 7DMA اسوقت 25.30 ہے جو کہ موجودہ سطح (27.40) پر اسکی پانچویں سپورٹ (S5) اور اسکا Stop Loss بھی ہے۔
اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 50 سے اوپر آ گیا ہے جو کہ Bullish Sentiment کے جاری رہنے کی علامت ہے۔ آج کی ٹریڈنگ کی حدود کا جائزہ لیں تو 24.78 اسکا Lower Lock اور 28.80 Upper Cap ہے۔ موجودہ سطح پر مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو 27.00 کے نفسیاتی ہدف کے بعد 27.20 اسکی پہلی مزاحمت ہے جس کے بعد 28.45 دوسری مزاحمت ہے۔ جس سے اوپر 27.75 تیسری مزاحمتی حد ہے۔
اب تک اس میں 45 لاکھ 38 ہزار شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ موجودہ سطح سے نیچے اسکے سپورٹ لیولز 26.70, 26.40 اور 26.15 ہیں۔ تیسرا سپورٹ لیول Break ہونے سے یہ Bearish ایریا میں میں داخل ہو جائے گی۔ جس کا دباؤ اسے 25 کی نفسیاتی سطح سے بھی نیچے لا سکتا ہے۔
اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسے 65 فیصد Bullish اور 20 فیصد Bearish جبکہ 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ لیکن 27 کے نفسیاتی مارک کو عبور کرنے پر اسے طویل المدتی اہداف اور کھوئی ہوئی قدر بحال کرنے کے لئے درکار اسٹرینتھ اور Bullish ریلی مل جائے گی۔ جس سے آنیوالے دنوں کے دوران MLCF ہمیں 30 سے 35 کے درمیان ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دے سکتا ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح کو خریداری کے لئے موزوں ترین لیول ظاہر کر رہے ہی
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔