Mari Energies کی Koh Sultan Mining Company Limited میں سرمایہ کاری

A strategic investment decision by Leading Pakistani Minerals Exploration Company

Mari Energies Limited (MARI) نے Koh Sultan Mining Company Limited (KMCL) میں 5% Shares حاصل کرنے کے لئے ایک حتمی معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ماری منرلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، جو Mari Energies کی مکمل ملکیت میں ہے. Koh Sultan Mining Company کے Siah Koh Mining Development Limited (SMD) سے 5% Equity خریدے گی۔

Mari Energies کی طرف سے سرمایہ کاری کی تفصیلات.

بدھ کو Pakistan Stock Exchange کو جاری کردہ نوٹس میں کمپنی نے اس معاہدے کو اہم پیش رفت قرار دیا۔ یہ معاہدہ ضروری ریگولیٹری منظوریوں کے بعد مکمل ہوگا۔ Koh Sultan Mining Company Limited (KMCL) بلوچستان کے علاقے چاغی میں Saindak Copper Project کے انتظام کی ذمہ داری سنبھال رہی ہے۔ KMCL، SMD اور MCC Tongshun Resources Limited (MCCT) کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

Notification of Mari Energies in Pakistan Stock Exchange
Notification of Mari Energies in Pakistan Stock Exchange

کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ سرمایہ کاری Mari Energies کی Strategic Goals سے ہم آہنگ ہے. اور معدنی وسائل کے شعبے میں Diversification کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس سرمایہ کاری سے نہ صرف کمپنی کو نزدیکی شعبوں میں مواقع ملیں گے. بلکہ یہ پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی اور پائیداری میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں جدید تکنیکوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ مقامی ماہرین کو بھی شامل کیا جا رہا ہے، تاکہ خطے میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کیا جا سکے

کمپنی کا تعارف

Mari Energies Limited، جو پہلے ماری پٹرولیم کمپنی کے نام سے جانی جاتی تھی. 1984 میں پاکستان میں قائم کی گئی۔ کمپنی Hydrocarbon Exploration، Production اور Sales میں مصروف ہے۔ Mari Energies سندھ کے علاقے ڈہرکی میں ملک کے سب سے بڑے گیس ذخائر Mari Gas Field کی منتظم ہے. اور ملک کی دوسری سب سے بڑی قدرتی گیس پیدا کرنے والی کمپنی ہے۔

اس کے علاوہ، Mari Energies جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ماحولیاتی تحفظ کے اصولوں پر عمل پیرا ہے، جس سے یہ نہ صرف ایک قابل اعتماد ادارہ بلکہ ایک پائیدار مستقبل کے لئے عزم رکھنے والا ادارہ بھی ثابت ہوتا ہے۔

اگست 2023 میں کمپنی کے Board of Directors (BOD) نے 30 جون 2024 تک 800% Bonus Shares جاری کرنے کا اعلان کیا۔ یہ بونس شیئرز کمپنی کی مستحکم بیلنس شیٹ اور مستقبل میں ترقی و تنوع کی حکمت عملی کی عکاسی کرتے ہیں۔

Mari Energies کا یہ فیصلہ نہ صرف کمپنی کے لئے مالی ترقی کے مواقع فراہم کرے گا. بلکہ پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی میں بھی مثبت کردار ادا کرے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button