Meezan Bank کے Financial Results جاری ، تیسرے کوارٹر میں ریکارڈ منافع.

Pakistan's Largest Islamic Bank announced 70% Bonus on Excellent Performance

Meean Bank, ملک کے سب سے بڑے Islamic Banks میں سے ایک، نے 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے تیسرے کوارٹر میں 26.36 ارب روپے کی مجموعی آمدنی حاصل کی۔ یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 25.99 ارب روپے کے Profit after Tax کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔

Meezan Bank کے ریکارڈ منافع پر مبنی Financial Results.

Pakistan Stock Exchange کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق، تیسری سہ ماہی میں فی شیئر آمدنی 14.61 روپے رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 14.43 روپے تھی۔

Board of Directors نے 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور 9 ماہ کی مدت کے لئے 7 روپے فی شیئر یعنی 70 فیصد پر Bonus کا بھی اعلان کیا. جو کہ پہلے ہی ادا کیے جانے والے 14 روپے فی شیئر یعنی 140 فیصد پر Dividend کے علاوہ ہے۔

Meezan Bank's Financial Results released on 21st October 2024
Meezan Bank’s Financial Results released on 21st October 2024

سالانہ بنیاد پر 6 فیصد سے زیادہ اضافے کی وجہ سے Islamic finance اور متعلقہ اثاثوں. سرمایہ کاری اور پلیسمنٹ پر حاصل ہونے والے منافع میں معمولی اضافہ ہوا۔

مالی سال 2023 کے تیسرے کوارٹر کے دوران خالص منافع/ریٹرن 64.08 ارب رہا. جو مالی سال 2024 کی تیسری سہ ماہی میں 76.85 ارب روپے تک پہنچ گیا. جو کہ تقریباً 20 فیصد کا زبردست اضافہ ہے۔ اس دوران Meean کا منافع مارجن 59.8 فیصد رہا. جو گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

آمدنی میں اضافہ تاہم Foreign Remittances میں کمی.

بینک کی جانب سے حاصل کی گئی فیس اور کمیشن آمدنی 6.99 ارب روپے رہی. جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 5.21 ارب روپے کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہے۔

تاہم، Foreign Remittances میں 98 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی دیکھی گئی. جو مالی سال 23 کی تیسری سہ ماہی میں 1.58 ارب روپے سے کم ہو کر رواں سال صرف 29.1 ملین روپے رہ گئی۔

Financial Results کے مطابق Meean Bank کی مجموعی آمدن 17 فیصد سے زائد بڑھ کر 83.25 ارب روپے تک پہنچ گئی. جو مالی سال 23 کی تیسری سہ ماہی میں 70.87 ارب روپے تھی۔

مالی سال 24 کی تیسری سہ ماہی کے دوران، بینک کے آپریٹنگ اخراجات 22.03 ارب روپے رہے. جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 18.68 ارب روپے کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں۔

کمپنی نے مالی سال 24 کی تیسری سہ ماہی کے دوران Workers Welfare Fund پر 1.23 ارب روپے خرچ کیے. جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں خرچ کیے گئے 1.1 ارب روپے کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہیں۔

آخر میں، مالی سال 2024 تیسرے کوارٹر  کے دوران بینک نے ٹیکس کی مد میں 32.23 ارب روپے ادا کیے. جو مالی سال 2023 کی تیسری سہ ماہی میں 24.73 ارب روپے کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔

Meean Bank کی یہ مالیاتی کارکردگی اس کی مضبوط بنیادوں اور Islamic finance میں کامیابی کو ظاہر کرتی ہے. جو اسے ملک کے دیگر بینکوں کے مقابلے میں ایک نمایاں حیثیت دے رہی ہے.۔

مارکیٹ کا ردعمل.

Financial Results جاری ہونے کے بعد Meezan Bank کی شیئر پرائس میں تیزی ریکارڈ کی گئی. تاہم یہ تسلسل برقرار نہیں رہ سکا. اور وسطی سیشنز کے دوران پرافٹ ٹیکنگ شروع ہو گئی . اس طرح دن کے اختتام پر یہ محض 5 پیسے کے اضافے سے 241 روپے فی  شیئر پر آ گئی.

Meezan Bank's Share price as on 21st October 2024
Meezan Bank’s Share price as on 21st October 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button