پشاور دھماکہ، PSX میں دن کا منفی اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام شدید مندی پر ہوا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ پشاور میں ہونیوالا بم دھماکہ ہے۔ پولیس لائنز کی مسجد میں ہونیوالے اس خود کش حملے میں 32 افراد جاں بحق اور 145 زخمی ہوئے۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی۔ واقعے کی خبریں آنے کے بعد PSX میں شدید سیلنگ شروع ہو گئی اور کاروباری سرگرمیوں کا اختتام شدید مندی پر ہوا۔

آج KSE100 انڈیکس 579 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 40 ہزار کی نفسیاتی حد (Psychological Support) سے نیچے 39871 پر بند ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 39844 سے 40666 کے درمیان رہی۔ دوسری طرف KSE30 میں 212 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ جس کے بعد انڈیکس 15 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے 14897 پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ رینج 14882 سے 15206 کے درمیان رہی۔

شیئر بازار میں 336 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا، جن میں سے 87 کی قدر میں اضافہ، 223 میں کمی اور 26 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ مارکیٹ میں 89778 ٹرانزیکشنز ہوئیں جن میں 14 کروڑ 4 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی مجموعی مالیت 5 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button