پاک ریفائنری لیمیٹڈ: سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر ویلیو میں اضافہ

پاک ریفائنری لیمیٹڈ میں آج بھی تیزی کا رجحان جاری رہا۔ حکومت پاکستان کے IMF پروگرام کی بحالی کیلئے پیٹرول اور ڈیزل پر عائد لیوی عائد کرنے کے بعد سے پاک ریفائنری (PRL) کے اسٹاکس سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جبکہ روس اور آذربائیجان سے کروڈ آئل اور گیس کی درآمدات (Imports) مقامی کرنسی میں کرنے کے فیصلے سے بھی اس پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں کیونکہ PRL اس سلسلے میں بڑی اسٹیک ہولڈر ہے۔ جسکا کوٹہ کروڈ آئل میں سب سے زیادہ ہے ۔

حکومت پاکستان کی طرف سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) اور پاک ریفائنری لمیٹڈ (PRL) سمیت تمام کمپنیوں کے واجبات کی ادائیگیوں کے فیصلے سے اس سیکٹر کی تمام کمپنیز کی شیئر ویلیو میں اضافہ ہوا۔ پاک ریفائنری لمیٹڈ (PRL) اس سیکٹر کا ایک بڑا نام ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی کم ترین سطح 10 روپے 45 پیسے اور بلند ترین لیول 20 روپے 39 پیسے رہا ہے آنیوالے دنوں میں وسطی ایشیائی ریاستوں اور روس کے ساتھ باقاعدہ ٹریڈ شروع ہونے کے بعد اس میں بڑی سرمایہ کاری کا امکان ہے.

اس کا قیام مئی 1960ء کو بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی عمل میں لایا گیا۔ اسکا بنیادی کیپٹیل 87 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ جبکہ PSX میں اسکا ادا شدہ سرمایہ (Paid up Capital) 63 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کیلئے 22 کروڑ 39 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 35.4 فیصد بنتے ہیں۔ اسکا طویل المدتی ہدف 40 روپے فی شیئر کی قدر ہے۔ جو کہ اسکا 2018ء کا لیول ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج PRL اپنی 7 روزہ Moving Average سے اوپر، جبکہ 21SMA کے 80 فیصد ٹرینڈ لائن سے اوپر ہے۔ جبکہ یہ 50DMA کا 65 فیصد حاصل کر چکا ہے۔ اسوقت تک یہ 52 لاکھ شیئرز کا والیوم حاصل کر چکا ہے ۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 13.45, 13.75 اور 14.10 ہیں جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 13.20, 12.90 اور 12.60 ہیں۔

اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 45 فیصد Bullish اور 40 فیصد Bearish جبکہ 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح PRL کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 13.10 کے قریب Strong Buy کی کال دے رہے ہیں جو کہ اس کی خرید کا محور ہے جبکہ اس کا فروخت کا Pivot 14 روپے 25 پیسے کی سطح ہے۔. Holding کے ساتھ اسکی فروخت کا ٹارگٹ 20 روپے فی شیئر ہے۔

آج اگر اسکا اختتامیہ (Closing) 13 روپے 20 پیسے سے اوپر ہوئی تو اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 60 کی سطح پر آ جائے گا جس سے آنیوالے دنوں میں یہ مزید Bullish مومینٹم جاصل کر سکتا ہے۔ گذشتہ دنوں PSX میں شدید گراوٹ کے باوجود PRL ان کمپنیز میں شامل ہیں جن کی قدر مستحکم رہی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button