Technology Exports میں 12٪ اضافہ — مارچ 2025 میں نئی بلندی
A monthly jump and a 23.6% yearly rise mark a new era for Pakistan's IT sector

پاکستان نے مارچ 2025 میں مختلف ممالک کو IT Services فراہم کر کے 342 ملین ڈالرز کمائے، جو ملک کی تاریخ میں کسی بھی مہینے کی دوسری سب سے بڑی Technology Exports میں کارکردگی ہے۔ یہ اعداد و شمار State Bank of Pakistan کی جانب سے جاری کیے گئے۔
Technology Exports میں پچھلے ماہ اور سال کے مقابلے میں واضح بہتری
Pakistan Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2025 کی Technology Exports میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 12.1% کا اضافہ ہوا ہے. کیونکہ فروری 2025 میں صرف 259 ملین ڈالرز حاصل کیے گئے تھے۔ مزید یہ کہ مارچ 2024 کے مقابلے میں بھی Technology Exports میں 11.8% کی بہتری دیکھی گئی. جب 305 ملین ڈالرز کی IT Services ایکسپورٹ کی گئی تھیں۔ یہ مسلسل ترقی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا IT Sector نہ صرف مستحکم ہو رہا ہے بلکہ عالمی منڈی میں بھی اپنی جگہ مضبوط کر رہا ہے۔
سالانہ کارکردگی میں نمایاں اضافہ
جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے درمیان کے عرصے میں پاکستان کی IT Exports میں 23.6% اضافہ ریکارڈ کیا گیا. جو کہ USD 2,825 Million تک پہنچ گئی۔ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں یہ ایکسپورٹس USD 2,284 Million تھیں۔ یہ ترقی نہ صرف معاشی استحکام کی علامت ہے. بلکہ Digital Transformation کی طرف پاکستان کے سفر کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی پذیرائی
پاکستان کی بڑھتی ہوئی IT Exports اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں. کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی Tech Talent کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ Freelancing, Software Development, Cloud Services اور دیگر شعبہ جات میں پاکستانی ماہرین نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
مستقبل کی سمت اور Technology Exports میں اضافے کیلئے حکومتی اقدامات
اگر یہی رفتار جاری رہی، تو 2025 کے آخر تک Technology Exports ممکنہ طور پر تمام ریکارڈ توڑ سکتی ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت IT Infrastructure, Policy Reforms اور Skilled Workforce Development پر مزید توجہ دے۔
مزید برآں، Startups Ecosystem کو تقویت دینے، Tax Incentives فراہم کرنے، اور Export-Oriented Training Programs کے ذریعے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجیز میں تربیت دینے کی اشد ضرورت ہے۔
ساتھ ہی، Public-Private Partnerships کے ذریعے Innovation Hubs اور Tech Zones کا قیام ملک بھر میں Digital Empowerment کو فروغ دے سکتا ہے۔
بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے ایک شفاف اور سازگار بزنس ماحول فراہم کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے. تاکہ پاکستانی Tech Companies عالمی مارکیٹ میں مزید مضبوطی سے ابھر سکیں۔
یہ کہانی صرف نمبرز کی نہیں، بلکہ ایک قوم کی ہے. جو Digital Economy کی دنیا میں قدم جما رہی ہے. اور ہر کامیاب مہینے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔