Unity Foods Limited کی اسٹاک ویلیو میں تیزی ، UAE کو فضائی راستے سے برآمدات بحال۔
دونوں حکومتوں کے درمیان رابطے میں شپنگ کارگو کے ذریعے ترسیل ریفریجریشن سسٹم ٹھیک ہونے تک بند رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
Unity Foods Limited مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے باوجود مستحکم ہے۔ اسکی بنیادی وجہ متحدہ عرب امارات کو بذریعہ ایئر کارگو فریش اور فروزن فوڈ کی برآمدات بحال ہونا ہے۔ ۔ اسکے علاوہ پاکستان میں Food items کی قیمتوں میں ہونیوالا مسلسل اضافہ بھی اسٹاک ویلیو میں تیزی کا سبب ہے۔
Unity Foods Limited میں تیزی کے محرکات۔
گذشتہ ہفتے پاکستانی میٹ برآمدات کو اس وقت دھچکا لگا جب دوست خلیجی ملک متحدہ عرب امارات نے پاکستانی گوشت کی درآمدات پر پابندی عائد کر دی۔تاہم دونوں حکومتوں کے درمیان ہونیوالے رابطے کے بعد یہ طے پایا ہے کہ فضائی راستے سے یہ برآمدات جاری رہیں گی۔
تاہم شپنگ ریفریجریشن سسٹم کو عالمی معیار پر لانے تک بحری جہازوں کے ذریعے گوشت کی ترسیل بند رہے گی۔ آج فوڈ اینڈ پرسنل کیئر سیکٹر میں تیزی کی ایک بڑی وجہ برآمدات کی جزوی بحالی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان UAE کو سالانہ 1.12 ارب ڈالر کا گوشت برآمد کرتا ہے۔
شیئر ویلیو پر اثرانداز ہونیوالے دیگر عوامل۔.
ملک میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں رواں ماہ کے دوران بھی 36 فیصد اضافہ ہے۔ جس کا ایڈوانٹیج Food and Personal Care سیکٹر کو ہوا۔ یونٹی فوڈز اس سیکٹر کا سب سے بہترین اسٹاک سمجھا جاتا ہے۔
ملک میں سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران کے اثرات اگرچہ معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) کو دباؤ میں رکھے ہوئے ہیں ۔ تاہم فوڈ کمپنیز کے سالانہ نتائج انہیں ہونیوالے ریکارڈ منافع کی عکاسی کر رہے ہیں۔UNITY آج 25 روپے فی شیئر کی نفسیاتی سپورٹ سے اوپر سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے۔
سالانہ نتائج کا جائزہ
کمپنی کے سالانہ نتائج 19 ستمبر کو جاری کئے گئے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کروائی جانیوالی ڈیکلیریشن میں گذشتہ سال کا منافع 13 کروڑ 15 لاکھ روپے رہا۔ جو کہ 2022ء میں اسی کوارٹر کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔ یونٹی کے فروزن فوڈ آئٹمز پاکستانی مارکیٹ کے علاوہ خلیجی ممالک اور مشرق بعید کے ممالک کو بھی برآمد (Export) کئے جاتے ہیں۔
اسکی ٹارگٹ مارکیٹ نے حالیہ عرصے کے دوران وسعت اختیار کی ہے۔ کمپنی کے شیئر ہولڈرز کا غیر معمولی اجلاس 17 سے 19 ستمبر تک کراچی میں منعقد ہوا۔ جس میں اگرچہ کسی قسم کے بونس یا رائٹ شیئرز جاری نہیں کئے گئے۔ تاہم کمپنی کے نئے پراجیکٹس سے اسکے فیوچر پوٹینشل کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
کمپنی کا تعارف
یونٹی فوڈز لیمیٹڈ (UNITY) کا قیام کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت (بعد ازاں اسے کمپنیز ایکٹ 2017 سے تبدیل کر دیا گیا) عمل میں آیا۔ اسکا بنیادی سرمایہ 1 ارب 15 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) میں ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 1 ارب 19 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) شیئرز کی تعداد 47 کروڑ 76 لاکھ ہے۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 40 فیصد بنتے ہیں۔
اس اعتبار سے یہ پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ کی بہترین کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ گذشتہ دو سالوں کے دوران اسکی اسٹاک ویلیو 12 روپے 40 پیسے سے 45 روپے کے درمیان رہی ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 50 روپے قدر کا حصول ہے یاد رہے کہ اس سطح پر یہ 2020ء میں ٹریڈ کرتا رہا ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
یونٹی فوڈز لیمیٹڈ نے آج ٹریڈ کا آغاز 25 روپے 45 پیسے کی سطح سے کیا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 25.45 سے 26.10 کے درمیان رہی۔ اسکے سرکٹ بریکرز کا جائزہ لیں تو اپر کیپ 27.32 اور لوئر لاک 23.50 ہے۔ دن کے اختتام پر شیئر والیوم 58 لاکھ 4 ہزار رہا۔ اگرچہ اختتامی سیشن میں اسکی قدر میں گذشتہ روز کی نسبت 8 پیسے کی معمولی کمی واقع ہوئی. UNITY اپنی 20SMA کی بلش ٹرینڈ لائن کے بالکل قریب آ گیا ہے۔ جبکہ یہ طویل المدتی 200 روزہ اوسط سے نیچے ہے۔
ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز 40 فیصد Bullish اور 20 فیصد بیئرش جبکہ 40 فیصد Sideways رہنے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔ سپورٹ لیولز 25.60, 25.30 اور 24.90 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 26.10 ، 26.40 اور 26.70 ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔