پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ حکومت کی طرف سے عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کے پروگرام کی بحالی کے لئے اقدامات سے سرمایہ کار متحرک نظر آ رہے ہیں۔

KSE100 انڈیکس 143 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40593 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 40438 سے 40666 کے درمیان ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 56 پوائنٹس کے اضافے سے 15166 پر آ گیا ہے۔

ابتدائی سیشن کے دوران 236 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔127 کی قدر میں تیزی، 101 میں کمی اور 8 کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ مارکیٹ میں متاثر کن شیئر والیوم نظر آ رہا ہے۔ اسوقت تک 27975 ٹرانزیکشنز میں 4 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button