PPL کی Shares Price میں اضافہ، نئے ذخائر کا انتظام باضابطہ طور پر سنبھال لیا.
Pakistani Govt has issued Licenses for new Projects, of which Pakistan Petroleum Limited is leading partner
PPL Share Price میں زبردست اضافہ ہوا ہے ، جس کی بنیادی وجہ حالیہ دنوں کے دوران نئے Oil and Gas Reservoirs کی دریافت کمپی کو اسکا باضابطه طور پر انتظام دیا جانا ہے. واضح رہے کہ یہ اعلان Pakistan Stock Exchange کے ٹریڈنگ سیشن کے دوران نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا.
PPL Share Price میں اضافے کی وجوہات.
Oil and Gas Exploration Sector کی اس لیڈنگ کمپنی آج دن کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے. حکومت پاکستان کی طرف سے Hyrdrocarbon Exploration کے نئے منصوبوں کیلئے ہونیوالی کامیاب بڈنگ کے بعد اسکے اسٹاکس میں خرید داری کا رجحان ریکارڈ کیا گیا .
Balochistan میں دریافت ہونے والے تینوں نئے ذخائر کی ممکنہ یومیہ پیداوار کا تخمینہ ملک کی مجموعی پیداوار کا 45 فیصد لگایا گیا ہے جو کہ معاشی مسائل سے گھری ہوئی پاکستانی معیشت کے لئے انتہائی مثبت پیشرفت ہے ۔ اس کے علاوہ PPL بلوچستان اور پنجاب میں تیل و گیس کے مزید ذخائر کی دریافت کے لئے بھی نئے پراجیکٹس کا آغاز کر رہی ہے۔ جس کے بعد اسکے اسٹاکس کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
کمپنی کا تعارف.
Pakistan Petroleum Limited کا قیام 1950ء میں حکومت پاکستان کے Oil and Gas Exploration کے سرکاری ادارے کے طور پر عمل میں آیا۔ اسکا بنیادی سرمایہ اسوقت 16 کروڑ 81 لاکھ روپے رکھا گیا تھا۔ PSX میں اسکا ادا شدہ سرمایہ 2 ارب 72 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے۔
جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کے لئے دستیاب شیئرز 66 کروڑ 70 لاکھ ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا 24.3 فیصد بنتے ہیں۔ اس سے اسکی مضبوط بنیادوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسے انٹرا ڈے اور Holding دونوں طرح کی ٹریڈ میں بہترین اسٹاک تصور کیا جاتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکے شیئرز کی بلند ترین سطح 135 روپے 90 پیسے رہی ہے۔ جبکہ کم ترین لیول 50.43 رہا ہے۔
موجودہ سطح کو اسکا بہترین Buying Level قرار دیا جا رہا ہے۔ Holding کے ساتھ موجودہ سطح پر 15 سے 20 روپے جبکہ انٹرا ڈے میں 3 سے 4 روپے فی شیئر منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ پانامہ گیٹ اسکینڈل سے پہلے PPL کی شیئر ویلیو 250 روپے تک پہنچ گئی گئی تھی۔ اسکا طویل المدتی ہدف 500 روپے فی شیئر ی سطح کا حصول ہے۔
تکنیکی تجزیہ
آج آغاز میں ہی Pakistan Petroleum Limited اپنی 7 اور 21 دن کی Moving Averages سے اوپر آ گیا ہے اور 7 روپے 67 پیسے کے اضافے کے ساتھ Upper Cap کر گیا ہے
آج اس میں 1 کروڑ 91 لاکھ 18 ہزار سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا یہ اپنی 200DMA کے 61.8 فیصد سے زائد قدر کو بحال کرنے میں کامیاب ہو گیا یے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 65 فیصد Bullish اور 25 فیصد Bearish ظاہر کر رہے ہیں جبکہ اسکا 10 فیصد طرز عمل Sideways ہے۔ اس طرح اسکا مجموعی Bias بھی Bullish ہے۔
اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 130 کی سطح سے اوپر اسی خریداری کا بہترین موقع ظاہر کر رہے ہیں۔ جبکہ عام طور پر بھی اسے 130 سے اوپر Bullish تصور کیا جاتا ہے۔ اسکا Relative Strength Index بھی 71 پر آ گیا ہے جو کہ اسکی اوپر کی ریلی کو ظاہر کر رہا ہے۔ آج اس نے اپنی ٹریڈ کا آغاز 127.40 سے کیا۔ بلند ترین سطح 135.90 اور کم ترین 126.50 ہے۔
موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں 133، 135 اور 137 ہیں جبکہ نفسیاتی سپورٹ کے لیولز 132، 130 اور 128 ہیں۔ مثبت ٹریگرز کے زیر اثر آنیوالے دنوں میں بھی اسکا Bullish Momentum جاری رہ سکتا یے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔