PPL کی شیئر ویلیو میں تیزی، سندھ میں نئے Gas Reserviors کی دریافت.
Pakistani Leading Oil and Gas Exploring Company received heavy buying in the closing session
صوبہ سندھ میں نئے Gas Reservoirs کی دریافت کے بعد PPL کی شیئر ویلیو میں تیزی دیکھی گئی. یہ اعلان Pakistan Stock Exchange کے ٹریڈنگ سیشن کے دوران نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا. جس کے بعد Pakistani Leading Oil and Gas Exploration Company کے شیئرز کی طلب میں اضافہ ہوا.
PPL Share Price میں اضافے کی وجوہات.
Oil and Gas Exploration Sector کی یہ لیڈنگ کمپنی آج دن کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے. Hyrdrocarbon Exploration کے نئے ذخائر کے بعد اسکے اسٹاکس میں خرید داری کا رجحان ریکارڈ کیا گیا .
نئے ذخائر کی ممکنہ یومیہ پیداوار کا تخمینہ ملک کی مجموعی پیداوار کا 10 فیصد لگایا گیا ہے. جو کہ معاشی مسائل سے گھری ہوئی پاکستانی معیشت کے لئے انتہائی مثبت پیشرفت ہے۔ اس کے علاوہ PPL بلوچستان اور پنجاب میں تیل و گیس کے مزید ذخائر کی دریافت کے لئے بھی نئے پراجیکٹس کا آغاز کر رہی ہے۔ جس کے بعد اسکے اسٹاکس کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
کمپنی کا تعارف.
Pakistan Petroleum Limited کا قیام 1950ء میں حکومت پاکستان کے Oil and Gas Exploration کے سرکاری ادارے کے طور پر عمل میں آیا۔ اسکا بنیادی سرمایہ اسوقت 16 کروڑ 81 لاکھ روپے رکھا گیا تھا۔ PSX میں اسکا ادا شدہ سرمایہ 2 ارب 72 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے۔
جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کے لئے دستیاب شیئرز 66 کروڑ 70 لاکھ ہیں. جو کہ مجموعی تعداد کا 24.3 فیصد بنتے ہیں۔ اس سے اسکی مضبوط بنیادوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسے انٹرا ڈے اور Holding دونوں طرح کی ٹریڈ میں بہترین اسٹاک تصور کیا جاتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکے شیئرز کی بلند ترین سطح 135 روپے 90 پیسے رہی ہے۔ جبکہ کم ترین لیول 50.43 رہا ہے۔
موجودہ سطح کو اسکا بہترین Buying Level قرار دیا جا رہا ہے۔ Holding کے ساتھ موجودہ سطح پر 15 سے 20 روپے جبکہ انٹرا ڈے میں 3 سے 4 روپے فی شیئر منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ Panama Gate Scandal سے پہلے PPL کی شیئر ویلیو 250 روپے تک پہنچ گئی گئی تھی۔ اسکا طویل المدتی ہدف 500 روپے فی شیئر ی سطح کا حصول ہے۔
PPL کا ردعمل.
آج PPL نے معاشی سرگرمیوں کا آغاز 121 روپے فی شیئر سے کیا. News Circular شیئر ہونے کے بعد اسکی بلند ترین سطح 125 روپے 22 پیسے رہی . اس طرح آغاز میں ہی PPL اپنی 7 اور 21 دن کی Moving Averages سے اوپر آ گیا. مجموعی طور پر اس میں 1 کروڑ 1 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔