ایشیئن مارکیٹس میں مجموعی طور پر دن کا مثبت اختتام

8 ستمبر 2022 ء: آج ایشیئن مارکیٹس میں زیادہ تر مثبت اور ملا جلا رجحان ( Mixed Trend ) دیکھنے میں آیا۔ جاپان کی نیکائی 225 ( NIKKEI ) میں 634 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ جس کے بعد انڈیکس 28 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر کے 28065 پر بند ہوا۔ آج جاپانی حکومت کی طرف سے مانیٹری پالیسی اور ین کی قدر کو کنٹرول کرنے کے لئے اوپن مارکیٹ مداخلت کی گئی جس کے مثبت اثرات فائنانشل مارکیٹ میں دیکھے گئے ہیں۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس آج بھی 189 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 18854 پر بند ہوا۔ ہینگ سینگ بھی دیگر چینی مارکیٹس کی طرح معیشت کی سست روی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی عدم توجہی کی شکار ہے۔ شینزیہن مارکیٹ میں بھی دن کا اختتام 102 پوائنٹس کی کمی سے 11746 پر ہوا۔ شنگھائی کمپوزیٹ انڈیکس( Shinghai Composite Index ) آج بھی 10 پوائنٹس کی کمی سے 3235 پر بند ہوا۔ آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان ریا۔ آج مثبت آسٹریلین ٹریڈ رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد مارکیٹ میں کئی ہفتوں کے بعد تیزی کا رجحان رہا اور انڈیکس 119 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6848 پر بند ہوا ۔ آج نیوزی لینڈ اسٹاکس میں بھی دو ماہ کے بعد اچھا سرمایہ کاری حجم اور شیئر والیوم نظر آیا۔ نیوزی لینڈ اسٹاکس ۔50 انڈیکس 11677 پر بند ہوا۔ اسی طرح تائیوان کا ٹی۔سیک( T.SEC ) انڈیکس 173 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14583 کی سطح پر آ گیا۔ سنگاپور کا اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس 22 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3233 پر اختتام پزیر ہوا۔ انڈیا کی نیفٹی ( NIFTY ) 174 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 17798 کی سطح پر آ گیا۔ جبکہ ممبئی سینسیکس ( Mumbai Sensex ) 659 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 59688 پر بند ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button