ایشیئن مارکیٹس میں کاروباری دن کا ملا جلا اختتام
آج عالمی مارکیٹس کے ایشیئن سیشنز میں ملا جلا اختتام نظر آیا۔ چین کا شنگھائی کمپوزیٹ انڈیکس 25 پوائنٹس کی کمی سے 3202 پر بند ہوا۔ اسی طرح تائیوان کا ٹی۔سیک انڈیکس 141 پوائنٹس کے اضافے سے 15095 پر بند ہوا دونوں ملکوں کے درمیان گذشتہ روز سے پائی جانیوالی ملٹری ٹینشن سے آج ایشیئن مارکیٹس میں بے یقینی کی صورتحال دیکھی گئی اور سرمایہ کاروں میں اعتماد کی سطح بھی کم رہی۔ جاپان کا نیکائی 225 انڈیکس 104 پوائنٹس کی مندی سے 28091 پر بند ہوا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس پورا دن ملے جلے رجحان، کم والیوم اور شیئر انویسٹمنٹ والیوم کے بعد 5 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 19954 پر بند ہوا۔ چین کی شینزین اسٹاک مارکیٹ 155 پوائنٹس منفی زون میں 11815 پر بند ہوئی۔ کورین کوسپی 21 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2472 پر اختتام پزیر ہوئی۔ انڈیا کا نیفٹی انڈیکس کے دن کا اختتام 446 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17759 کی سطح پر ہوا۔ انڈیا کے ہی ممبئی سینسیکس میں کئی دن کے مندی کے بعد آج زبردست تیزی دیکھی گئی اور مارکیٹ کے تمام سیکٹرز میں بہترین والیوم دیکھنے کو ملا۔ جس کے بعد مارکیٹ نے 1564 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 58 اور 59 ہزار کی نفسیاتی حدیں دوبارہ عبور کرتے ہوئے کاروباری دن کو 59537 کے بینچ مارک پر الوداع کہا۔ آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج 11 پوائنٹس کی کمی سے 6986 کی سطح پر بند ہوئی۔ سنگاپور کا اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس 17 پوائنٹس کی کمی سے 3221 پر بند ہوا۔ ملائشین اسٹاک مارکیٹ 10 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1512 پر بند ہوئی۔ جبکہ نیوزی لینڈ کی اسٹاک ایکسچینج 41 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 11601 پر مختتم ہوئی۔ چینی معیشت کی سست روی اور تائیوان کے ساتھ تناؤ کی صورتحال کے باعث اور انکے علاوہ بڑھتے ہوئے افراط زر کی وجہ سے ایشیائی مارکیٹس پچھلے پانچ ماہ سے اپنے ردھم میں نہیں ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔