PTCL کی Share Price میں مندی، Financial Results جاری کر دیے گئے.

Pakistani Telecommunication Company bore loss of Rs. 6.30 billion

Financial Results ریلیز کیے جانے کے بعد PTCL کی Share Price میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے. خیال رہے کہ ٹیلی کام کمپنی کو  30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے 3 ماہ کے دوران 6.3 ارب روپے کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

PTCL کے Financial Results کی تفصیلات.

Pakistan Stock Exchange کو جاری کردہ تازہ ترین Financial Results کے مطابق کمپنی کو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 2.8 ارب روپے کا خسارہ ہوا تھا۔

نقصانات میں اضافہ اس مدت کے دوران  آمدنی اور مجموعی منافع میں  اضافے کے باوجود ہوا۔

مالی سال 2024 کی تیسری سہ ماہی میں Listed Company کی آمدنی تقریبا 11 فیصد اضافے کے ساتھ 55.56 ارب روپے رہی. جو گزشتہ سال 50.09 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

PTCL Financial Results 16th October 2024
PTCL Financial Results 16th October 2024

کمپنی کے ریونیو کی Cost Price  میں 14 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا. جو تیسرے کوارٹر  کے دوران 42.6 ارب روپے تک پہنچ گئی.  جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 37.4 ارب روپے تھی۔

اس کے نتیجے میں PTCL کا مجموعی منافع مالی سال 2024 کے  تیسرے  کوارٹر میں. ایک فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 12.9 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ مالی سال 24 کی تیسری سہ ماہی میں منافع کا مارجن 23.2 فیصد رہا. جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے25.4 فیصد سے کم ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال.

مایوس کن Financial Results جاری کیے جانے کے بعد آج مسلسل دوسرے  روز PTCL کی  شیئر پرائس میں مندی کا تسلسل جاری ہے . اختتامی سیشن میں یہ 16 پیسے کمی سے 15 روپے 57 پیسے پر  آ گئی.

PTCL as on 16th October 2024
PTCL as on 16th October 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button