PTCL کے شاندار Financial Results کا اعلان Sales Growth میں 17% اضافہ

Pakistan’s Leading Telecom Provider Strengthening Revenue Growth

PTCL نے سال 2024 کے Financial Results کا اعلان کر دیا ہے. جس کے مطابق کمپنی نے زبردست Revenue Growth حاصل کی۔ یہ اعلان Board Of Directors کی اسلام آباد میں منعقدہ میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ کمپنی نے آج Pakistan Stock Exchange کے ٹریڈنگ سیشن میں یہ پیشرفت شیئر کی.

PTCL Group کی شاندار کارکردگی

Financial Results کے مطابق  PTCL Group نے سال 2024 میں 17% کی شاندار Revenue Growth حاصل کی. جس نے اسے پاکستان کے سب سے بڑے Telecom Service Provider کے طور پر مزید مستحکم کر دیا ہے۔

  • PTCL Group کا مجموعی Revenue 219.7 ارب روپے رہا. جو صارفین کے مختلف شعبوں جیسے Fixed Broadband, Mobile Data, Wholesale اور Business Solutions میں مضبوط ترقی کے باعث ممکن ہوا۔
  • PTCL نے سالانہ بنیادوں پر 12% Revenue Growth حاصل کی۔
  • Ufone (PTML) نے 25% سالانہ Revenue Growth ریکارڈ کی۔
  • Ufone نے اپنی مضبوط Topline Growth اور مؤثر Cost Optimization اقدامات کے ذریعے مثبت Operating Profit حاصل کیا. جس کا EBIT گزشتہ سال  4.6 ارب روپے رہا۔

U Microfinance Bank کی نمایاں کامیابی

U Microfinance Bank کو 2024 میں Best Microfinance Bank for Islamic Retail Banking Offerings کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جو Cambridge IFA کی جانب سے منعقدہ 10ویں Islamic Retail Banking Awards (IRBA) میں دیا گیا۔

Telenor Pakistan کی خریداری

PTCL نے دسمبر 2023 میں Telenor Pakistan کے 100% شیئرز کی خریداری کے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ اس معاہدے کی تکمیل Regulatory Approvals اور دیگر شرائط کے بعد 2025 کی پہلی ششماہی میں متوقع ہے۔

PTCL کی شاندار کارکردگی

سال 2024 میں PTCL کی Revenue 107.7 ارب روپے تک پہنچ گئی. جو 12% اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ اضافہ خاص طور پر Fixed-Line, Wholesale اور Business Solutions کی مضبوط ترقی کے باعث ہوا۔

  • Flash Fiber, جو PTCL کا Premium FTTH Service ہے، نے 2024 میں مارکیٹ پر غلبہ حاصل کر لیا. اور اس سال کے دوران 50% Industry Net Adds کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
  • کمپنی نے 12.2 ارب روپے کا Operating Profit اور 4.8 ارب روپے کا Net Profit حاصل کیا. جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 55% زیادہ ہے۔
  • Fixed Broadband Business نے 20% سالانہ ترقی حاصل کی. جبکہ Flash Fiber نے ریکارڈ 104% YoY Growth حاصل کی۔
  • ادارے کے FTTH Subscribers کی تعداد 650,000 سے تجاوز کر گئی، جس نے کمپنی کی Industry Leadership کو مزید مستحکم کر دیا۔

 جدید خدمات کی فراہمی.

2024 کے دوران PTCL Group نے کئی جدید خدمات متعارف کرائیں، جن میں شامل ہیں:

  • SHOQ TV Box: Google Android TV سے چلنے والا جدید TV Experience, جو صارفین کو بہترین News & Entertainment فراہم کرتا ہے۔
  • Flash Eye: HD IP Cameras پر مشتمل ایک Smart Security Solution, جو خاص طور پر Flash Fiber Customers کے لیے متعارف کرایا گیا۔
  • WhatsApp Bot: ایک خودکار Self-Service Platform جو صارفین کو Billing Details, Speed Bolt-On Subscription, Tax Certificates اور دیگر معلومات فراہم کرتا ہے۔

PTCL Group Business Solutions

Financial Results کے مطابق سال 2024 میں PTCL Group نے پاکستان کے سب سے بڑے Digital Enabler کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کی۔

  • جدید Data Centers اور Public Cloud Platforms متعارف کرائے، جو IaaS, PaaS, SaaS سروسز فراہم کرتے ہیں۔
  • Enterprise Offerings کو بہتر بنایا اور Government, Public & Private Institutions, Banks, Startups اور System Integrators کے لیے Multi Cloud Solutions فراہم کیں۔
  • Next-Generation Data Centers & Cloud Platforms کے ذریعے Seamless Connectivity, Robust Data Security, Faster Processing Speed اور Reliable Disaster Recovery Solutions فراہم کیے گئے۔

Ufone 4G کی شاندار ترقی

Ufone 4G نے 2024 میں 25% سالانہ ترقی حاصل کی، جو Customer Experience اور Digital Engagement میں بہتری کا نتیجہ ہے۔

  • Ufone 4G کی مجموعی صارف تعداد 26 ملین سے تجاوز کر گئی، جبکہ 4G Subscribers 17 ملین تک پہنچ گئے۔
  • کمپنی نے اپنے Digital Products میں مزید بہتری کے لیے Golootlo, Waada, Shoq اور UCloud جیسی Value-Added Services (VAS) شامل کیں، تاکہ صارفین کو ایک جامع اور مزید بہتر Digital Experience فراہم کیا جا سکے۔

سال 2024 PTCL Group کے لیے ایک کامیاب سال ثابت ہوا، جہاں نہ صرف کمپنی نے 17% Revenue Growth حاصل کی بلکہ FTTH Expansion, Digital Services اور Business Solutions میں بھی نمایاں ترقی کی۔ PTCL کا صارفین پر مرکوز کاروباری ماڈل اور جدید تکنیکی جدت اسے پاکستان کے Telecom Sector میں سب سے نمایاں مقام پر رکھتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button