آج کی ٹریڈ: پاکستانی مارکیٹ کے اسٹاکس کا جائزہ

30 اگست 2022 ء: آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صبح کے سیشن میں اب تک کراچی الیکٹرک میں اچھا والیوم نظر آ رہا ہے۔ کے۔الیکٹرک میں 68 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے اور اسکی کیپٹیلائزیشن میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یونٹی فوڈز لمیٹڈ کی شیئر پرائس میں 53 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے اور اسکی مارکیٹ کیپٹیلائزیشن میں 2.32 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جبکہ اب تک یونٹی فوڈز کے 60 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہو چکی ہے۔ ورلڈ ٹیلی کام لیمیٹڈ کے 48 لاکھ شیئرز کے سودے طے پائے ہیں اور اسکے سرمایہ کاری کے حجم میں 3.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ، سنرجیکو پاکستان، فوجی سیمینٹ، جی تھری ٹیکنالوجی لیمیٹڈ، ہیزکول لیمیٹڈ، ٹی۔آر۔جی اور ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز لیمیٹڈ کے شیئرز میں بھی اچھی خرید و فروخت جاری ہے۔ آج اب تک ٹیکنالوجی ، پراپرٹی اور فوڈ اینڈ ہیلتھ کیئر سیکٹرز میں خاصا مثبت رجحان ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button