آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس
آج پاکستانی اسٹاکس میں اب تک کی ٹریڈ میں ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL ) سب سے نمایاں ہے جس کے 3 کروڑ 21 لاکھ حصص ( Shares ) کی خرید و فروخت ہو چکی ہے۔ جبکہ 2 کروڑ 11 لاکھ حصص کے ساتھ فلائنگ سیمنٹ (FLYNG ) دوسرے نمبر پر ہے جس کی فی حصص قدر 84 پیسے کے اضافے کے ساتھ 8 روپے 3 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP ) کہ فی حصص قیمت 43 پیسے اضافے کے ساتھ 21 روپے 29 پیسے ہو گئی ہے۔ جبکہ پراپرٹی سیکٹر کے اس اسٹاک کے 93 لاکھ حصص کا لین دین ہو چکا ہے۔ ان کے علاوہ جی۔تھری ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ ( GTECH ) , حبکو پاور لیمیٹڈ ( HUBC ), سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ (CNERGY ), ایگری ٹیک لیمیٹڈ (AGL ), کراچی الیکٹرک (KEL ), میپل لیف سیمنٹ فیکٹری ( MLCF ) اور پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ (PRL ) بھی سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization ) اورحصص کے لین دین ( Shares Volume ) کے اعتبار سے آج کے بہترین اسٹاکس میں شامل ہیں۔
سیکٹر پرفارمنس کے لحاظ سے پراپرٹی سیکٹر اور سیمنٹ سیکٹر سب سے بہترین نظر آ رہے ہیں ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔