پاکستانی اسٹاکس کی کارکردگی پر ایک نظر ۔

آج پاکستان اسٹاکس کے تمام سیکٹرز مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں۔ آج سے سے زیادہ تیزی ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کی کمپنی ٹی۔آر۔جی (TRG ) میں نظر آ رہی ہے ۔ جس کے حصص (Shares ) کی قدر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 72 روپے فی شیئر کی قدر کا اضافہ ہو چکا ہے۔ آج بھی اس میں انتہائی بہترین سرمایہ کاری کا حجم ( Capitalization ) اور حصص کا بلند والیوم نظر آ رہا ہے۔ اب تک ٹی۔آر۔جی کے ایک کروڑ 17 لاکھ سے زائد حصص کا لین دین ہو چکا ہے۔ اور اسکے حصص کی قدر بھی 5 روپے کے اضافے کے ساتھ 150 کی انتہائی Bullish سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ ورلڈ کال ٹیلی کام (WTL ) کے ایک کروڑ ایک کروڑ شیئرز کا تبادلہ ہو چکا ہے۔ لوٹ کیمیکل ( LOTCHEM) میں بھی سرمایہ کاری کا اچھا رجحان ہے ۔ اس کے اب تک 41 لاکھ حصص کے سودے طے پا چکے ہیں۔ جبکہ کیمیکل سیکٹر کا یہ اسٹاک بھی آج سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہے۔

ان کے علاوہ حبکو پاور (HUBC ), پاکستان ابٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (PIAA ),ٹیلی کارڈ لیمیٹڈ (TELE ), پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ (PRL ) ، ہیزکول لیمیٹڈ (HASCOL ), آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن (OGDC ) اور اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکل (EPCL ) میں بھی سرمایہ کاری کا نمایاں والیوم نظر آ رہا ہے۔ سیکٹر پرفارمنس پر نظر ڈالیں تو ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اور کیمیکل سیکٹر کے علاوہ ریفائنریز میں تیزی کا رجحان ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button