پاکستانی اسٹاکس کی کارکردگی کا جائزہ۔

آج پاکستانی اسٹاکس میں بھی مارکیٹ کی مجموعی کارکردگی کی طرح ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ابھی تک کراچی الیکٹرک ( KEL ) 51 لاکھ حصص ( Shares ) اور قدر میں 8 پیسے اضافے کے ساتھ سرمایہ کاری کے حجم کے لحاظ سے سب سے نمایاں ہے۔ فوجی سیمنٹ ( FCCL ) میں بھی تیزی ہے اسکی فی حصص قیمت 29 پیسے کے اضافے کے ساتھ 15 روپے 40 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔ اب تک اس کے 46 لاکھ حصص کی خرید و فروخت ہو چکی ہے۔ یونٹی فوڈز ( UNITY ) 40 لاکھ شیئرز کا کاروبار حاصل کر چکا ہے اسکی فی حصص قیمت 67 پیسے کے اضافے کے اضافے کے ساتھ 21 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔ ان کے علاوہ فوجی فوڈز لیمیٹڈ ( FFL ), ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز ( TPLP ) اور غنی گیس لیمیٹڈ ( GGL ) میں بھی اچھا سرمایہ کاری کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ آج سیکٹرز کی کارکردگی کے لحاظ سے فوڈ اینڈ پرسنل کیئر سیکٹر سب سے نمایاں ہے۔ جبکہ سیمنٹ سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button