26 اگست 2022 ء: پاکستان اسٹاکس کے والیوم لیڈرز۔

آج کے دن کا والیوم لیڈر کراچی الیکٹرک رہا جس کے 5 کروڑ سے زائد شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔ 1 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کے ساتھ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ دوسرے اور 1 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کے ساتھ پاک الیکٹران تیسرے نمبر پر رہا۔ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ، ورلڈ ٹیلی کام لمیٹڈ، ہیزکول، فوجی فوڈز لمیٹڈ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ بھی آج کے نمایاں اسٹاکس میں شامل ہیں۔ آج ریفائنری، ٹیلی کمیونیکیشن اور فوڈ اینڈ پرسنل کیئر سیکٹرز میں خرید و فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔ سب سے زیادہ اضافہ تاندلیانوالہ شوگر ملز لمیٹڈ کے شیئرز کی قیمت میں دیکھا گیا۔ جس کی فی شیئر قیمت سات روپے 47 پیسے کے اضافے کے ساتھ 107 روپے 20 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے دوسری طرف سب سے زیادہ کمی مقبول ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی شیئر پرائس میں ہوئی جس کہ فی شیئر قیمت 6 روپے 46 پیسے کی کمی سے 79 روپے 79 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button