آج پاکستانی اسٹاکس کے والیوم لیڈرز

آج پاکستانی اسٹاکس کا والیوم لیڈر 6 کروڑ 87 لاکھ شیئرز کے لین دین کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL ) ریا۔ جبکہ 1 کروڑ 24 لاکھ شیئرز کے ساتھ دیوان فاروق موٹرز لیمیٹڈ (DFML ) دوسرے اور پاکستانی ریفائنری لیمیٹڈ (PRL ) 95 لاکھ شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ ان کے علاوہ ہیزکول لیمیٹڈ (HASCOL ), ٹی۔آر۔جی (TRG ), جی۔تھری۔ٹیکنالوجیز کلاس بی (GTECHBR ), سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ (CNERGY ), فوجی سیمنٹ (FCCL ), جی۔تھری ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ (GTECH ), اور کراچی الیکٹرک (KEL ) بھی سرمایہ کے حجم (Capitalization ) اور شیئر والیوم کے لحاظ سے نمایاں اسٹاکس میں شامل ہیں۔

سیکٹر پرفارمنس کے لحاظ سے ریفائنریز اور آئل اینڈ مارکیٹنگ سیکٹرز سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہے۔ آج پاکستانی اسٹاکس میں زیادہ تر سرمایہ کاری چھوٹے اسٹاکس (Penny Stocks ) میں ہوا ہے۔ شیئرز کی قدر میں اضافے کے لحاظ سے ٹی۔آر۔جی لیمیٹڈ (TRG ) رہا جس کی قدر 3 روپے 91 پیسے اضافے کے ساتھ 128 روپے 29 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ ستارہ کیمیکل انڈسٹریز لیمیٹڈ (SITC ) کے شیئرز کی قدر میں سب سے زیادہ کمی واقع ہوئی جو کہ 18 روپے 74 پیسے کمی کے ساتھ 231 روپے 25 پیسے پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button