آج پاکستانی اسٹاکس کے والیوم لیڈرز
آج پاکستانی اسٹاکس کا والیوم لیڈر (Volume Leader ) 3 کروڑ 31 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL) رہا. جبکہ 1 کروڑ 16 لاکھ شیئرز کے ساتھ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ (CNERGY) دوسرے اور 82 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG ) تیسرے نمبر پر رہا۔ تاہم بڑے اسٹاکس میں سے ٹی۔آر۔جی سب سے نمایاں رہا جس نے آج بھی Upper Cap کیا ۔ اس طرح اسکے شیئرز کی قدر 8 روپے 20 پیسے اضافے کے ساتھ 118 روپے 7 پیسے فی شیئر کی سطح پر آ گیا۔
ان کے علاوہ پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ (PRL ), جہ۔تھری ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ (GTECH ), ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP ), ایگری ٹیک لیمیٹڈ (AGL ). غنی گلوبل گلاس لیمیٹڈ (GGGL ), فوجی سیمنٹ (FCCL ) اور ہیزکول پیٹرولیم لیمیٹڈ (HASCOL ) بھی سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر والیوم (Share Volume ) کے لحاظ سے نمایاں اسٹاکس میں شامل ہیں۔
سیکٹر پرفارمنس کے اعتبار سے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر سب سے نمایاں رہا جبکہ شیئرز کی قدر میں اضافے کے لحاظ سے بھی ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG ) سے سے بہترین اسٹاک رہا۔ جس کی قدر میں 8 روپے 20 پیسے فی شیئر کا اضافہ ہوا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔