آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس

آج پاکستانی اسٹاکس میں Volume Leader 2 کروڑ 74 لاکھ حصص( Shares ) کے ساتھ ٹی۔آر۔جی پاکستان ( TRG ) رہا .گزشتہ 10 دنوں کے دوران ٹی۔آر۔جی کی Share Value میں 42 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ آج بھی ٹیکنالوجی سیکٹر کے اس اسٹاک کے حصص کی قدر 8 روپے 60 پیسے کے اضافے کے ساتھ 126 روپے 65 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ ( CNERGY ) 1 کروڑ 73 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے جبکہ یونٹی فوڈز لیمیٹڈ ( UNITY ) 1 کروڑ 54 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ ان کے علاوہ کراچی الیکٹرک( KEL ), ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ ( WTL ), پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ ( PRL ), میپل لیف سیمنٹ فیکٹری (MLCF ), فوجی سیمنٹ(FCCL ), حبکو پاور ( HUBC ) اور ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز ( TPLP ) بھی Share Volume کے لحاظ سے نمایاں رہے۔

حصص کی قدر میں اضافے کے لحاظ سے بھی ٹی۔آر۔جی پاکستان 8 روپے 60 پیسے کے اضافے کے ساتھ نمایاں رہا۔ جبکہ بلوچستان ویلز لیمیٹڈ حصص میں کمی کے لحاظ سے نمایاں رہا جس کی قدر 5 روپے 86 پیسے کمی کے بعد 72 روپے 39 پیسے کی سطح پر Lowerlock کر گئی۔ سیکٹر پرفارمنس کے لحاظ سے سیمنٹ سیکٹر ( Cement Sector ) سب سے نمایاں رہا جبکہ ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر ( Technology and Communicatio ) بھی سرمایہ کاری کا اچھا حجم حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button