آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس

آج پاکستانی اسٹاکس میں زیادہ تر منفی ٹرینڈ کے شکار ہیں تاہم اگر حصص کے حجم ( Share volume ) کے لحاظ سے جائزہ لیں تو ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP ) آج 19 لاکھ حصص کی خرید و فروخت کے ساتھ سرفہرست ہے۔ لیکن اسکے حصص کی قدر (Share Value ) 37 پیسے کی کمی کے بعد 21 روپے 10 پیسے پرآ گئی ہے۔ حبیب بینک لیمیٹڈ (HBL ) کے 16 لاکھ سے زائد حصص ( Shares ) کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ اسکے حصص کی قدر 6 روپے سے زائد کی کمی کے بعد 75 روپے 36 پیسے پر آگئی ہے۔ ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG ) نے ابھی تک 13 لاکھ حصص کا حجم حاصل کیا ہے۔ جبکہ اسکے حصص کی قدر 30 پیسے کے اضافے کے ساتھ 125 روپے 60 پیسے پر پہنچ چکی ہے۔ سوئی ناردرن پائپ لائن کمپنی ( SNGPL ) میں بھی 13 لاکھ حصص کی ٹریڈ ہوئی ہے جبکہ اسکے حصص کی ویلیو 16 پیسے کے اضافے کے بعد 33 روپے 87 پیسے فی حصص پر آ گئی ہے۔ امیج پاکستان لیمیٹڈ ( IMAGE ) میں 11 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا ہے۔ جبکہ آسکی Share Value آج 12 پیسے کے اضافے کے ساتھ 14 روپے 77 پیسے پر آ گئی ہے۔
ان کے علاوہ کراچی الیکٹرک (KEL ), پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ (PRL ),سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ ( CNERGY ), سامبا بینک لیمیٹڈ ( SMBL ) اور ہیزکول لیمیٹڈ (HASCOL ) میں بھی حصص کا اچھا والیوم نظر آ رہا ہے۔ حصص کی قدر میں اضافے کے اعتبار دے فیصل سپننگ ملز لیمیٹڈ (FASM ) سب سے آگے ہے جس کی فی حصص قدر 23 روپے 99 پیسے کے اضافے کے ساتھ 423 روپے 99 پیسے ہو گئی ہے۔ لیکن Textile Composite Sector کے اس اسٹاک میں محض 5 سو حصص کا کاروبار ہوا ہے۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ ( PAKT ) میں دیکھنے میں آئی ہے جو کہ 60 روپے کی کمی کے ساتھ 800 روپے فی حصص کی سطح پر آ گیا ہے۔ Sector performance کے لحاظ سے سب سے بہترین سیکٹرز ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اور پراپرٹی سیکٹرز دکھائی دے رہے ہیں۔ جن میں سرمایہ کاری کا اچھا حجم ( Capitalization ) نظر آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button