آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس
13 ستمبر 2022 ء : آج پاکستانی اسٹاکس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر 33 لاکھ سے زائد شیئرز کے ساتھ قوائس فوڈ انڈسٹریز ( QUICE ) سب سے نمایاں اسٹاک ہے جس کا نہ صرف بہترین شیئر والیوم نظر آ رہا ہے بلکہ شیئر کی قدر بھی 63 پیسے اضافے کے ساتھ 4 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔ ہیزکول لیمیٹڈ ( HASCOL ) آج بھی شیئرز کے لین دین کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے جس کے 22 لاکھ 90 ہزار شیئرز کی خرید و فروخت یو چکی ہے۔ اور شیئر ویلیو بھی 25 پیسے اضافے کے ساتھ 6 روپے 85 پیسے فی شیئر ہو گئی ہے۔ کراچی الیکٹرک ( KEL ) 14 لاکھ شیئرز کے ساتھ نمایاں اسٹاکس میں شامل ہے۔ جبکہ کل کا والیوم لیڈر ٹی۔آر۔جی ( TRG ) آج بھی اب تک 12 لاکھ شیئرز کے ساتھ بہترین اسٹاکس میں شامل ہے۔ ان کے علاوہ پائینیئر سیمنٹ ( PIOC )، فوجی سیمنٹ ( FCCL ), فلائنگ سیمنٹ( FLYNG ), یونٹی فوڈ ( UNITY ) اور ورلڈ کال ٹیلی کمیونیکیشن لیمیٹڈ ( WTL ) بھی سرمایہ کاری کے رجحان اور شیئر ویلیو میں تیزی کے لحاظ سے مستحکم نظر آ رہے ہیں۔ سیکٹر پرفارمنس کے لحاظ سے سیمنٹ سیکٹر ، فوڈ اینڈ پرسنل کیئر سیکٹرز کے علاوہ ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹرز کے اسٹاکس میں سرمایہ کاری کا اچھا رجحان نظر آ رہا ہے۔ شیئرز کی قدر میں تیزی کے لحاظ سے قوائس فوڈز( QUICE ) سب سے نمایاں ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔