آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس ( Volume Leaders )

آج بھی پاکستانی اسٹاکس میں سب سے نمایاں اسٹاک ( Volume Leader ) گزشتہ چار کاروباری دنوں کی طرح TRG Pakistan رہا ہے جس نے گذشتہ ہفتے کی طرح آج Uppercap تو نہیں کیا تاہم اسکی فی شیئر قیمت 2 روپے 15 پیسے کے اضافے کے ساتھ 118 روپے 34 پیسے پر آ گئی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ٹی۔آر۔جی کی فی شیئر قدر میں 41 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا یے۔ بین الاقوامی مارکیٹس میں اسکی سبسڈری کمپنی Affinity کی قدر میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی۔آر۔جی کو IntradayTrade کیلئے پاکستان کا سب سے بہترین اسٹاک سمجھا جاتا ہے۔ TRG کے آج 2 کروڑ 47 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جبکہ دوسرے نمبر پر پراپرٹی سیکٹر میں سے ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز TPLP ریا جس کے 1 کروڑ 13 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔ TPLP کی فی شیئر قدر 54 پیسے کے اضافے کے ساتھ 19 روپے 61 پیسے پر آ گئی یے۔ پراپرٹی سیکٹر کی اس کمپنی کو اگرچہ Intraday میں خرید و فروخت کے حوالے سے بہترین سمجھا جاتا ہے تاہم گزشتہ 6 ماہ کے دوران اسکی قدر میں 50 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سیکٹر کے لحاظ سے سب سے بہترین ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر رہا جس کے تمام اسٹاکس میں سرمایہ کاری کا اچھا رجحان ( Captalization ) نظر آئی۔ قدر میں تیزی کے لحاظ سے سب سے بہترین اسٹاک سیفائر فائبر لیمیٹڈ ( SFL ) رہا جس کی قدر 69 روپے کے اضافے کے ساتھ ایک ہزار روپے اور بیاسی پیسے پر آ گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی لیمیٹڈ ( PAKT ) کی قدر 55 روپے کے اضافے کے ساتھ 798 روپے 73 پیسے فی شیئر کی سطح پر آ گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button